فیاض بخاری
بارہمولہ // ملہ پورہ پریمیر لیگ کے پہلے ایڈیشن میںمنجنار کے میدان میں اتوار کو کھیلے گئے فائنل مقابلے میں فرنڈس الیون ملہ پورہ نے ریڈ کیپس بارہمولہ کوسنسنی خیز مقاملے میں29 رنوں سے ہرادیا ۔ ملہ پورہ الیون نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 184 رنز سکور کئے اور ان کے 8 کھلاڑی آوٹ ہوگئے ۔ گوہر بشیر نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 55رنز بنائے ۔
جوا ب میں ریڈ کیپس بارہمولہ 18.4 اورز میں 155رنز پر ہی ڈھیر ہوئی ۔ بارہمولہ کی جانب سے سب سے زیادہ سکور اے ڈی نے 52 رنز بانٹے۔اس طرح سے یہ فائنل مقابلہ ملہ پورہ الیون نے 29 رنز سے جیت لیا ۔ملہ پورہ کی جانب سے میر شوکت نے چار وکٹیں حاصل کرکے میچ آف دی میچ اعزاز حاصل کیا ۔ اس موقع پر سیاسی لیڈر شعیب نبی لون مہمان خصوصی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور اُن کی حوصلہ افزئی بھی کی ۔