نئی دہلی (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کی کی رفتار مسلسل سست پڑنے اور اس وبا کو شکست دینے والوں میں لگاتار اضافے سے سرگرم معاملوں کی شرح 5.13 فیصد رہ گئی ہے وہیں ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد ہوگئی ہے۔اس دوران اتوار کو 13 لاکھ 90ہزار916 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 23کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار 482 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔پیر کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 100636 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 89لاکھ 9ہزار 975ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 74ہزار 399مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں ، جس سے کے ساتھ اب تک دو کروڑ 71 لاکھ 59 ہزار 180 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔فعال معاملات 76ہزار 190کم ہو کر 14لاکھ ایک زار 609 ہوگئے ہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2427مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 49ہزار 186 ہوگئی ہے ، املک میں اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے مہاراشٹرا میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 2494کم ہوکر 188384 ہوچکے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 14433 مزید مریضوں کی شفا یابی کے بعد ، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 5543267 ہوگئی ہے ، جبکہ 618 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 100130 ہوگئی ہے۔