قاہرہ//مصر میں بم دھماکے کے نتیجے میں 8 فوجی اہل کار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے جزیرہ نما سینا میں فوجی قافلہ گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی ہے۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 8 اہل کار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جب کہ فوجی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زخمیوں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں داعش اور دیگر تنظیمیں فوج کو نشانہ بناتی رہتی ہیں۔ادھرروس کے مغربی علاقے وورونیز میں مسافر بس میں دھماکے کے نتیجے میں 2خواتین ہلاک اور 19افراد زخمی ہوگئے۔