جموں //نیشنل کانفر نس خواتین ونگ کی نائب و سابقہ ایم ا یل سی بملالوتھرانے جاری لوک سبھا انتخاب میں لوگوں کی بھاری شرکت کی کال دیتے ہوئے سیکولر طاقتوں سے اپیل کرتے ہوے منقسم طاقتوں کو الگ کرنے کو کہا ہے کیونکہ نفرت کی سیاست جموں و کشمیر کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کیا کہ ایک مستحکم این سی ہے ریاست کے تمام چلینجوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔آر ایس پورہ کے فنڈر بلاک میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خواتین سے آگے آکر بھاری تعداد میں کانگریس کے امیدوار رمن بھلا کے حق میں ووٹ دینے کو کہا ،جسے نیشنل کانفرنس کی حمایت حاصل ہے۔انہوںنے خواتین کو در پیش چلینجوں کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ جمہوریت کو مستحکم بنانے کے لئے خواتین اپنا مقرر کردہ کردار اچھی طرح سے نبھائیں گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین ترقی کے اہم حصہ دار ہیں اور وہ اپنے ووٹ سے ایک بڑا بدلائو لا سکتی ہیں۔اس موقعہ پر انہوںنے لوگوں سے منقسم سیاست کا خاتمہ کرنے کے لئے سیکولر طاقتوںکو مستحکم بنانے کی اپیل کی، تاکہ ریاست میں سیاسی غیر یقینی ختم ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران غلط حُکمرانی کی وجہ سے ریاست کو کافی کُچھ برداشت کرنا پڑا ہے اور لوگوں سے سیکولر طاقتوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کو کہا ہے۔ اجلاس میں ستونت کور، مسز راج، بھارتی ، جیوتی ،رانی اور وینا نے بھی شرکت کی۔