۔19430 گھروں تک پانی پہنچانے کیلئے128منصوبے تجویز | ضلع ترقیاتی کمیشنرنے پونچھ میں جل شکتی مشن کا لیاجائزہ
حسین محتشم
پونچھ// مرکزی سرکار کے جل شکتی مشن کے نفاذ کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پونچھ کی زیرصدارت ایک جائزہ اجلاس طلب کیا گیا تاکہ 2024 تک عملی گھریلو نل کنکشن کے ذریعہ دیہی گھروں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جاسکے۔ اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے افسران موجو تھے۔اس دوران ایکس ای این محکمہ صحت عامہ پونچھ نے جل جیون مشن کے تحت کئے گئے کاموں کی پیشرفت پر رپورٹ پیش کی۔ضلع ترقیاتی نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے کاموں کو تیز کریں تاکہ سو فیصد گھرانوں کو مقررہ مدت کے اندر پانی مہیا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس مشن کا مقصد دیہی علاقوں کے ہرگھر کو پینے کا صاف پانی مہیا کرکے دیہی لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔اجلاس کے دوران ایکس ای این نے بتایا کہ 19430 گھروں کو 273.60 کروڑ کی لاگت سے کور کرنے کے لئے کل 128 ڈی پی آر تجویز کیے گئے ہیں۔ڈی سی نے انہیں ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کی مقررہ مدت میں پائے تکمیل پہنچانے کو یقینی بنائیں تاکہ پینے کے صاف پانی کی سہولیات عوام کو کم سے کم وقت میں مہیا کیا جا سکے۔
پونچھ میں چوری ہوئے 20 موبائیل فون برآمد
حسین محتشم
پونچھ// ضلع پولیس پونچھ نے ایک خصوصی مہم کے تحت کچھ ماہ کے دوران غائب یا چوری ہوئے تقریباً 345000 روپے مالیت کے 20 موبائیل فون برآمد کرتے ہوئے ان کے مالکان کو واپس کیے۔ ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے اس حوالے سے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ غائب یاچوری ہوئے موبائیل فون کے تعلق سے ملی شکایتوں پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی سائبر سیل کی ٹیم نے ایسے موبائیل فون کے سم اور آئی ایم ای آئی نمبر ٹریک کرکے ہینڈسیٹ کو ٹریس کیا۔ان میں کئی قیمتی ہائی اینڈاسمارٹ فون بھی شامل ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے وبائیل فون احتیاط سے رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون میں انسان کی کچھ ذاتی ڈیٹا ہوتا ہے ہے جس کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔انہوں موبائیل فون غائب یا چوری ہونے پر پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کروانے کی ہدایت کی۔
جموںوکشمیر میں سکل شعبے میں توسیعی اصلاحات عنقریب :ڈاکٹر اصغر سامون | آئی ٹی آئی فارغ التحصیل طلاب کیلئے روزگار میلے کا اِفتتاح کیا
کٹھوعہ//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کہا جموںوکشمیر کے سکل شعبے میں اصلاحات عنقریب عمل لائیں جائیںگے جس کے تحت تربیتی اداروں کو جدید تربیتی سازو سامان سے آراستہ تیار کرکے نئے مضامین کو متعارف کر کے انہیں اعلیٰ پایہ ٔکے مراکز کے طور پر منایا جائے گا۔اُنہوں نے اس کا اظہار کٹھوعہ میں محکمہ سکل ڈیولپمنٹ جموںوکشمیر کی جانب سے آئی ٹی آئی فارغ التحصیل طلاب کے لئے منعقدہ روزگار میلے کا اِفتتاح کرنے کے دوران کیا۔ روزگار میلے میں 45ادارے شرکت کر رہے ہیں جنہوں نے مختلف پیشوں میں تربیت یافتہ 500آئی ٹی آئی فارغ التحصیل طالب علموں کو موقعہ پر روزگار کی فراہمی کے مراسلے پیش کئے۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ کٹھوعہ آئی ٹی آئی آٹوموبائیل ٹیکنالوجی میں اعلیٰ پایۂ کا مرکز بننے جارہا ہے جس کے لئے اشوک لیلینڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے ہیں جو جموں وکشمیر کے طلاب کو آٹوموٹوٹیکنالوجی کے شعبے میں کیریئر بنانے میں مزید مددگار ثابت ہوگا۔وائس چانسلر سینٹرل یونیورسٹی جموں اشوک ایما نے اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کو صنعت کاری کی طرف راغب کرنے سے وہ روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والے بن سکیں۔ وائس چانسلر ویشوکرما سکل یونیورہریانہ راج نہرو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلاب سے اپیل کی کہ وہ خود کو موجودہ صنعتی مانگ کے تحت مختلف پیشوں میں تربیت حاصل کریں۔مشن ڈائریکٹرجے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے کہا کہ روزگار مہمات طلاب کو روزگار کے مواقع ان کے دہلیزپر منعقد کئے جاتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس کا مقصد جموں و کشمیر میں صنعتوں اور ہنرمند انسانی وسائل کے مابین روابط کو مستحکم کرنا ہے۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سجاد حسین گنائی نے کہا کہ یوٹی کے تمام آئی ٹی آئی اداروں کو روزگار فراہمی کے ا داروں میں تبدیل کرنے کے لئے تمام اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ 13پالی تکنیک کالجوں کی تعمیر و توسیع کے لئے اگلے چھ ماہ کے لئے 100کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ پالی تکنیک او رآئی ٹی آئی اداروں میں جدید مانگوں کے تحت نصاب مرتب کرنے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیںاس سے قبل پرنسپل سیکرٹری نے مختلف صنعتوں کی جانب سے لگائے گئے 30سٹالوں کا معاینہ کیا۔
لفٹ واٹر سپلائی سکیم ڈھڑہ سموٹ سے کلرکٹر اَپر 5سال سے تشنہ تکمیل
جاوید اقبال
مینڈھر//سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کی پنچائت کلر کٹر اَپرکے سرپنچ محمد شریف نے محکمہ جل شکتی کے اعلی آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے پنچائت حلقہ میں ایک لفٹ سکیم ڈھڑہ سموٹ سے کلرکٹر اَپر گذشتہ پانچ سالوں سے اس کا کام چل رہاہے جس کا پہلا اور دوسرا سٹیج مکمل ہے لیکن تیسرا سٹیج ابھی مکمل نہیں ہوا انہوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک کوئی بھی لفٹ سکیم کا سامان نہیں لگایا جس سے لوگوں کو کئی قسم پریشانیوں کا سامناکرنا پڑرہاہے انکا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے خرچنے کے بعد سکیم صرف نا م کی ہے اور کہیں پر بھی کوئی پائپ نظر نہیں آتی اور علاقہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کلومیرٹ دور سے پانی لاتی ہیں انکا کہنا تھا کہ زمینی سطح کی جتنی بھی سکمیں ہیں وہ بھی مکمل طور مفلوج ہوچکی ہیں اور متعلقہ محکمہ کے اعلی آفیسران ملازمین کو کوئی سامان نہیں دے رہے ہیں جس سے وہ لائنیں درست کریں اور لوگوں تک پانی پہنچائیں انکا کہنا تھا کہ میری پنچائت کے لوگ کئی کلومیردور جاکر دوسری پنچائت سے پانی لاتے ہیں انہوں نے ریاستی گورنرر انتظامیہ سے اپیل کی کہ لفٹ سکیم کو فوری طور مکمل کیا جائے اور دوسٹیج مکمل ہوئے ہیں ان میں فوری طور مشینری لگائی جائے اور پائپیں بھی بچھائی جائیں تاکہ کچھ حد تک لوگوں کو پینے کا صاف پانی مل سکے انکا کہنا تھا کہ جو زمینی سطح کی لائنیں ہیں انکو بھی درست کرنے کیلئے ملازمین کو سامان دیا جائے تاکہ ملازمین انکو درست کرکے لوگوں تک پینے کا صاف پانی پہنچا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پنچائت پہاڑی پر واقعہ ہونے کی وجہ سے چشمے بہت کم ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے انکا کہنا تھا کہ اگر جلد سکیم کو مکمل نہ کیا گیا تو ہم لوگ احتجاج کریں گے اس سلسلہ میں جب متعلقہ محکمہ کے سنیئرآفیسر سے بات ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ہم نے تمام سکمیں جو ادھوری پڑی ہیں ان کیلئے اعلی حکام کو لکھا ہے اور امید ہے کہ سکیمیں جلد مکمل ہو جائیں گی ۔
خواص ٹیمپو حادثے میں ایک شخص ہلاک ، دس زخمی
محمد بشارت+سمت بھارگو
کوٹرنکہ//راجوری کی خواص تحصیل کے علاقے لٹھی میں ایک ٹیمپو حادثے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور دس افراد زخمی ہوگئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ٹیمپو خواس سے کالا کوٹ جارہی تھی کہ لٹھی کے قریب یہ سڑک سے پھسل کرکھیتوں میں گر گیا۔عہدیداروں نے کہا "حادثے میں گیارہ فرد زخمی ہوئے جن میں سے تین کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں جبکہ آٹھ دیگر کو متعدد چوٹیں آئیںاور دو کی حالت تشویشناک ہے"۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک سرجیت سنگھ ولد نصیب سنگھ ساکن کیری خواص کو جموں میں اعلیٰ علاج کے لیے روانہ کیا گیا تھا جہاں وہ ہلاک ہو گیا۔ دیگر زخمیوں کی شناخت مدن لال ولد لال مہان ، کرتار سنگھ ولد نقسی ، رمونا بیگم بیوی انور حسین ، ستیہ دیوی بیوی پرشوتم لال ، بلون سنگھ ولد منشی رام ، راشپال سنگھ ولد نانک چند ، گووند سنگھ ولد لال مہان ، آنچل سنگھ ولد رگھو ناتھ اور اوم پرکاش ولد سنت رام کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والے افراد خواص ، کالاکوٹ اور جموں کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ خواص پولیس چوکی میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ادھر راجوری شہر کے نزدیک پلمہ گاؤں میں منگل کی دوپہر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں درجن بر کے نزدیک مسافر بال بال بچے۔یہ حادثہ تب پیش ہوا جب کوٹرانکا سے راجوری آ رہا ایک ٹیمپوپالمہ کے نزدیک سڑک پر ہی پلٹ گیا۔شاہدین کے مطابق گاڑی کا پچھلا پایہ خراب ہونے کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک کے بیچوں بیچ الٹ گئی۔حالانکہ اس حادثے میں کوئی بھی مسافر زخمی نا ہوا اور تمام مسافر خوش نسبی سے بال بال بچے۔