کویڈ 19 کے ماحولیات و طرز زندگی پر اثرات | جی ڈی سی کلہوتران میں آن لائن تقریری مقابلوں کا انعقاد
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //’طرز زندگی و ماحولیاتی نظام پر کویڈ 19 کے اثرات‘ و ’قدرت کے ساتھ رشتہ بحال کرنا‘ کے موضوع پر گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتران میں یوٹی سطح پر آن لائن تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کالجوں کے طلاب نے حصہ لیا۔ پرنسپل ڈگری کالج ڈاکٹر جاوید اقبال کی زیرنگرانی پروگرام کا انعقاد شعبہ ماحولیاتی سائنس نے پروفیسر رفیق احمد بیگ کی قیادت میں عمل میں لایا ۔ اس مقابلہ میں جی ڈی سی کلہوتران عباس رشید نے اول، عفشہ حمال وانی دوم اروبہ ارشاد جی ڈی سی انت ناگ کی طالبہ نے تقریری مقابلہ میں سوم قرار دی گئی۔ وہیں مضمون نگاری میں جی ڈی سی کلہوتران کے ہی سوشیل کمار، عابد رشید و سدیش کمار نے باالتریب اول، دوم و سوم پوزیشن حاصل کی۔ آرگنائزنگ سیکرٹری پروفیسر رفیق احمد بیگ ماحولیات کے عالمی دن پر کویڈ 19 سے ماحولیات و طرز زندگی پر پڑے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے طلاب پر زور دیا کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ اس دوران پرنسپل نے شعبہ اینوائرمنٹل سائنس کے رول کی ستائش کرتے ہوئے بچوں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے پروگرام میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور استفادہ حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈوڈہ میں صحتیابی کی شرح میں اضافہ | آر اے ٹی ٹیسٹنگ میں آشا و آنگن واڑی ورکرز سرگرم ہیں : ڈی سی
اشتیاق ملک
ڈوڈہ // ڈوڈہ ضلع میں کورونا وائرس کے معاملات کے بیچ ڈوڈہ میں صحتیابی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور ضلع میں تعمیراتی سرگرمیوں کو مناسب ایس او پیز کے تحت بحال کیا گیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آر اے ٹی ٹیسٹنگ کے لئے آنگن واڑی و آشا ورکرز کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے پنچائتی سطح پر قائم کویڈ کئر مراکز کے قیام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے سبھی گاؤں میں RAT ٹیسٹنگ کے لئے آشا و آنگن واڑی ورکز کو تربیت دی گئی ہے۔ ڈی سی نے مزید کہا کہ جی ایم سی ڈوڈہ میں 750 ایل پی ایم کا دوسرا آکسیجن پلانٹ جلد قائم کیا جائے گا اور اسطرح کے دو پلانٹ بھدرواہ و گندوہ میں قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں مثبت کیسوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے اور صحتیابی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈی سی نے 45 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں سے ٹیکہ لگانے کی اپیل کی اور کہا کہ انتظامیہ عوامی نمائندوں و لوگوں کی مانگ پر خصوصی ویکسینیشن عمل چلانے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشتواڑ سنیچر اوراتوار کو مکمل بند رہے گا
عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع کشتواڑ میں بھی ہفتہ وار کورونا کرفیو کا نفاذجمعہ شام 8بجے سے سوموار صبح 7 بجے تک شروع ہوگیاہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق ہفتہ وار کورونا کرفیو جمعہ شام اٹھ بجے سے سوموار صبح 7 بجے تک رہے گا جس دوران مکمل پابندی رہے گی۔ وہیں اگلے ہفتے 07 جون سے 11جون تک دوکانوں کے روسڑر میں تبدیلی کی گی جہاں جفت والی دکانیں ہفتہ میں تین دن کھلیں گئیں جبکہ طاق دکانیں صرف دو ہی دن کھلیں گیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوگل پرستان میں جنگلی جانوروں کی نقل وحرکت سے لوگ پریشان
محمد تسکین
بانہال // ضلع رام بن کے پوگل پرستان علاقے میں محکمہ جنگلی حیات اور مقامی لوگوں کی طرف سے ایک ریچھ کو زندہ پکڑ کر قابو کیا گیا ہے اور اُسے وائلڈ لائف سینچری کشتواڑ بھیجا گیا ہے۔ پوگل پرستان، سینا بتی ،ھوچک ، بھمنہال، کھڑی ، ترگام ، باوا ، اکھرن ، بانہال ، بنکوٹ ، چاپناڑی، امکوٹ ٹھاچی ، چنجلو اور ڈولیگام کے علاقوں میں مسلسل اطلاعات ہیں کہ جنگلی جانوروں بشمول ریچھ اور تیندوں کی وجہ سے لوگوں میں ڈر اور خوف پیدا ہوا ہے اور دن دہاڑے ان جنگلی درندوں کی نقل وحرکت عام لوگوں کیلئے دقتوں اور خطروں کا باعث بنی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں بات کرنے پر انچارج وائلڈ لائف کنٹرول روم بانہال نجم الدین نائیک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پوگل پرستان کے بھمنہال ،ھوچک علاقے میں یہ ریچھ مقامی آبادی اور عام لوگوں کے جان و مال کیلئے خطرہ بنا ہوا تھا اور عوامی اطلاع کے بعد گزشتہ روز وائلڈ لائف سب ڈویژن بانہال کی ایک ٹیم نے اس جنگلی درندے کو ( tranqullize )کرنے کے بعد قابو کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ طبی جانچ کے بعد اس ریچھ کو رام بن بھیج دیا گیا ہے ،جہاں سے اُسے واپس جنگلوں میں چھوڑنے کیلئے کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترال واقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ بانہال کی مذمت
محمد تسکین
بانہال// بھارتیہ جنتا پارٹی بانہال یونٹ نے کشمیر کے ترال علاقے میں گزشتہ روز ایک پارٹی کونسلر راکیش پنڈتہ کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے انسانیت کے خلاف قدم قرار دیا ہے۔اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع سیکریٹری محمد سلیم بٹ اور بلاک پردھان بانہال شاہنواز کھانڈے نے بتایا کہ ہم بھارتیہ جنتا پارٹی کے مہلوک لیڈر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اور اس کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم لیڈر راکیش پنڈتا کے افراد خانہ کے ساتھ برابر کھڑے ہیں اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گائوں درابشالہ کنتواڑہ کو حکام نے نظر انداز کیا : شیوسینا
کشتواڑ//کشتواڑ میں شیوسینا چناب ویلی کے انچارج تلک راج شان نے یونین منسٹر پی ایم او میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضلع کشتواڑ کے بلاک درابشالہ کے گائوں کنتواڑہ کو اپنانے سے متعلق وابستگی کو پورا نہیں کیا۔ شان نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ گائوں کنتواڑہ کو مرکزی حکومت اختیار کرے گی لیکن 7 سال کے طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک ایسا نہیں ہوپایا جس کے سبب علاقہ کی عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی چناب کی عوام نے ڈوڈہ ،ادھم پور پارلیمانی حلقہ میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دیکر انہیں اس وقت کامیاب بنا یا جب انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔ کشتواڑ کے زیادہ تر علاقوں میں تمام سیاسی رہنماں کی لاعلمی کی وجہ سے عوا م کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہی کنتواڑہ علاقہ بھی اسی کا شکار ہوا اور 21 ویںصدی میں بھی کنتواڑہ علاقے کے لوگ بالکل ایک قدیم دور کی طرح ہی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔جبکہ سبھی نے اس علاقوں کو نظراندازکیا ہوا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
x7 پر کام کرنے والی خواتین ہیلپ ڈیسک کو بھیجنی چاہے، جبکہ لوگوں کو بروقت پولیس کارروائی کے پولیس ہیلپ لائن نمبروں کے ذریعے بھی مدد لینی چاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میونسپل کونسلر کشتواڑ کا وفد ڈویژنل کمشنر جموں سے ملاقی
کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے معقول جگہ سمیت دیگر مسائل پر بات کی
عاصف بٹ
کشتواڑ // ڈویژنل کمشنر جموں رگہو لنگر کے ساتھ ضلع کشتواڑ کے کئی ایک وفود نے منی سکریٹریٹ میں ملاقات کی اور انہیں ضلع میں لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ میونسپل کمیٹی کشتواڑ کے کونسلروں کا وفد بھی ملاقی ہوا۔ فردوس احمد و شاہد کریپاک کی قیادت میں وفد نے مختلف مطالبات ڈویژنل کمشنر کے سامنے رکھے جن میں انہوں نے بتایا کہ مائی ٹون مائی پرایٹ کیلئے نو ماہ قبل بتایا گیا تھا لیکن ابھی تک اسکا پیسا نہیں دیا گیا۔ضلع پلان کے تحت بہت کم رقم انہیں مل رہی ہے ۔آئی ڈی ایم ٹی پلان کے تحت پیسہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ قصبہ سے نکلنے والے کوڑا کرکٹ کو کسی مخصوص جگہ ڈالنے کیلئے کوئی معقول جگہ نہیں ہے جبکہ قصبہ میں کوئی بھی ذبحہ خانہ بھی دستیاب نہیں ہے ۔،وفد نے قصبہ میں ڈرنیج سسٹم کی بہتری کے علاوہ قصبہ کی بہتری کیلئے خصوصی پیکیج کی مانگ کی ۔وفد نے ضلع میں چل رہے پاور پرجیکٹوں کے تحت قصبہ کیلے سی ائس آر کے تحت فنڈس کی واگزاری جو آج تک میونسپل کمیٹی کو نہیں ملی ہے کی بھی مانگ کی جبکہ بس اسٹینڈ کی توسیع کیلئے زمین مالکان کو معاوضہ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کٹھوعہ میں 2 مارٹر شل ناکارہ
کیس درج، تحقیقات شروع
سرینگر//کٹھوعہ میں سرحدی حفاظتی فورس نے دو مارٹر گولوں کو ضبط کرکے ناکارہ بنایا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ابتدائی رپورٹ درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے کہ آیا یہ مارٹر شل پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میںیہاں پڑے تھے یا پھر معاملہ اور کچھ ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے ضلع کٹھوعہ کے کرول بدو میں لوگوں نے دو مارٹر گولے دیکھے جس کے بعد انہوںنے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا ۔ اس دوران پولیس اور سرحدی حفاظتی فورسز نے موقع پر پہنچ کر ان مارٹر شلوں کو اپنے قبضے میں لیکر نکارہ بنایا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ابتدائی رپورٹ درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنی پارٹی کا جموں میں اجلاس
دیہات سے ڈی آر ڈی او جموں میں تعینات ڈاکٹروں کو واپس بھیجنے کا مطالبہ
جموں//اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ نے پارٹی دفتر گاندھی نگر جموں میں صوبہ جموں سے پارٹی کے ضلع صدور کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں متعدد عوامی مسائل پر بحث وتمحیص کی گئی۔ اِس میٹنگ میں سابقہ ایم ایل اے اور ضلع صدر کٹھوعہ پریم لال، ضلع صدر رول بی جموں پشپ دیو کمار اپل، ضلع صدر رورل اے ضلع جموں نیلنجن اروڑہ، ضلع اودھم پور سے ہنس راج ڈوگرہ، نائب صدر ضلع جموں وائی بہو مٹو اور صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر روہت گپتا وغیرہ نے شرکت کی۔ میٹنگ کی صدارت صوبائی صدر اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے کی جس میں جموں کے اندر موجودہ کویڈ19صورتحال، اشیاء ضروریہ ، پٹرول وڈیژل کی قیمتوں پر سیر حاصل تبادلہ خیال ہوا۔ منجیت سنگھ نے کہاکہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سے مالی طور کمزور اور متوسط طبقہ پر بوجھ پڑا ہے کیونکہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے تجارتی ودیگر کاروباری سرگرمیاں بند ہیں۔ انہوںنے کہا’’ جب اقتصادی اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں، لوگوں کے لئے ممکن نہیں کہ وہ اخراجات بردداشت کرسکیں، انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھنے میں ناکام رہا ہے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ مارکیٹ چیکنگ کیلئے حکام کی ٹیم تعینات کی جائے اور اشیاء ضروریہ، سبزیوں ودیگر سامان کی زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ کویڈ سے متعلق سامان جس میں سینی ٹائزرز، چہرے کا نقاب اور دیگر سامان کو بھی چیک کرنے کی ضرورت ہے اور اِس بات کو یقینی بنایاجائے کہ یہ جائز قیمتوں پر فروخت ہوں۔ انہوں نے جموں اور دیگر اضلاع کے دیہی علاقوں سے ڈاکٹروں کو بھگوتی نگر میں تعمیر ڈی آر ڈی او کے عارضی اسپتال میں تعینات کرنے پر بھی گہرے تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کو چاہئے کہ وہ دیہات کے اندر صحت مراکز میں تعینات ڈاکٹروں کو مجبور نہ کریں کہ وہ ڈی آر ڈی او اسپتال جموں میںآکر خدمات انجام دیں کیونکہ دیہات میں پیچھے لوگوں کے علاج ومعالجہ کے لئے کوئی نہیں، جہاں اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ گاؤں سے لائے گئے ڈاکٹروں کو واپس اپنے متعلقہ مقامات پر بھیجا جانا چاہئے اور دیگر طریقوں سے ڈی آر ڈی او میں ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں۔ اُن کا کہنا تھا’’دیہات کے اندر ہمارے صحت مراکز کو ضرورت ہے کہ اُنہیں مضبوط کیاجائے اور وہاں مزید ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں، اگر ڈاکٹروں کو دیہات سے جموں شہر میں منتقل کیاجائے گا تو پھر صحت نظام درہم برہم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ دیگر علاقوں سے صحت محکمہ ڈاکٹروں کی خدمات لے نہ کہ دیہات سے۔ میٹنگ میں یہ بھی مطالبہ کیاکہ انسداد ِ کوڈ کے لئے استعمال ہونے والے سامان اور سینی ٹائزرز کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھاجائے۔
……………
اپنی پارٹی لیڈران کی راکیش پنڈیتہ کے سوگواران سے ملاقات
جموں//اپنی پارٹی ڈس پلیسڈ کشمیری پنڈتوںکے ریاستی کارڈی نیٹرز نے جمعہ کے روز میونسپل کمیٹی ترال صدر راکیش پنڈیتہ کے سوگواران ِ کنبہ کے ساتھ ملاقات کر کے اُن سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اپنی پارٹی کشمیری پنڈتوں جموں کارڈی نیٹر ونود پنڈیتہ اور کشمیر صوبہ سے کارڈی نیٹر سنجے دھرنے پارٹی ریاستی صدر سید محمد الطاف بخاری اور جنرل سیکریٹری وجے بقایہ کی ہدایات پر سوگوارن ِ کنبہ تک اپنی پارٹی قیادت کا تعزیتی پیغام پہنچایا اورکہاکہ پوری جماعت دُکھ کی اِس گھڑی میںبرابر کی شریک ہے۔ یہاں جاری ایک بیان میں ونود پنڈیتہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کشمیر صوبہ سے اپنے ہم منصب سنجے دھر کے ساتھ مقتول راکیش پنڈیتہ کی سوگوار کنبہ کے ساتھ روپ نگر رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے پارٹی ہائی کمان کا تعزیتی پیغام اُن کو دیا اور غمزدہ کنبہ کو یقین دلایاکہ غم کی اس گھڑی میں اپنی پارٹی اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔دونوں لیڈران نے اپنی پارٹی صدر کی طرف سے یقین دلایاکہ وہ جلد ہی کنبہ کے کسی ایک نفر کے لئے سرکاری نوکری کا معاملہ حکومت کے ساتھ اُٹھائیں گے اور ترجیحی بنیادوں پر اِس کا حل بھی نکالاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ باغبانی کا بانہال میں آگاہی کیمپ
رام بن // محکمہ باغبانی نے بانہال کے ڈولیگام میں کسانوں کیلئے ایک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 40 کسانوں نے کوویڈ سیفٹی پروٹوکول کا استعمال کرکے کیمپ میں حصہ لیا۔اس کیمپ میں ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ آفیسر زون بانہال راجیش گپتا سمیت فیلڈ عملہ نے شرکت کی۔
کاشتکاروں سے بات کرتے ہوئے باغبانی آفیسر نے انہیں محکمہ جاتی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا ۔کیمپ کے دوران کسانوں کو مختلف اسکیموںکے تحت فراہم کی جارہی مراعات کا تفصیلی احوال پیش کیا ۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں سے فائدہ اٹھائیں ۔اس دوران کسانوں نے بھی اپنے مسائل محکمہ کے افسران کے سامنے رکھے جنہیں فوری طور پر حل بھی کیا گیا ۔کسانوں نے اس طرح کے آگاہی کیمپ لگانے میں محکمانہ کوششوں کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔