ریاسی میں سیلف ایمپلائمنٹ کیلئے تربیتی پروگرام اختتام پذیر
ریاسی //ریاسی میں سٹیٹ بینک آف انڈیا رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹیچوٹ(SBI-RSETI) کی جانب سے سپانسر شدہ ’’وومنز ٹیلر‘‘ پر تربتی پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔اس 30 روزہ تربیتی پروگرام میں ہنسالی، پناسا، چنکھاہ، بھو مگ ، سوجن دھار کے23 ٹرینئز نے شرکت کی اور ٹیلرنگ ٹریڈ کے ہنر کو سیکھا۔پروگرام میںانٹر پیرینور کے خیالات بھی شامل تھے جس سے انکو زندگی میں مثبت رویہ کی ترغیب ملی ۔اختتامی تقریب میں ایل ڈی ایم ریاسی بی کے شرما نے تربیت پاس کرنے والی طالبات میںاسناد تقسیم کی۔انہوں نے شرکا سے تبادلہ خیال بھی کیا اور ان کے جوش و خروش کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔انہوںنے تربیت پانے والوں کو SBIRSETIمیں حاصل کی گئی تربیت کو خود روزگار مقام میں تبدیل کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے ٹرینئز کو RSETIکے ایمبیسڈر بننے پر زور دیکراس پیغام کو اپپنے علاقوں میں پھیلانے پر زور دیا،تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس سہولیت سے استفادہ اُٹھا سکیںاور ترقیاتی عمل میں اپنا کردار نبھا سکیں۔اس موقعہ پر ممتا شرما ، پوجا دیوی، راہُل ڈوگرہ، اکشے کمار، مین اکماری اور ونود مینیا بھی موجود تھے۔
پولیس کی جانب گول میں افطار پارٹی کا اہتمام
ریاست میں امن و امان اور بھائی چارے کی دعا کی
زاہد بشیر
گول// پو لیس اسٹیشن گول میں جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی رام بن موہن لال مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔ یہ پارٹی ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ کی صدارت میں دی گئی ۔ اس موقعہ پر پورے سب ڈویژن سے آئے ہوئے لوگوں نے اس افطار پارٹی میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔افطار پارٹی میں تحصیلدار گول اشرف پرویز ،ڈی ایس پی شکیل الرحمان بٹ ،ایس ایچ او گول جاوید احمد ، پرنسپل ہائر سکینڈری سکول گول نانا جی تکو کے علاوہ دوسرے لوگ بھی موجود تھے ۔ افطار پارٹی میں گول کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر بہترین طعام کاانتظام کیاگیا تھا اور یہاں پر ریاست میں امن و امان اور آپسی بھائے چارے کی بھی دعا کی گئی۔اس موقعہ پر ریاست جموںو کشمیر میں امن و امان اور آپسی بھائی چارے کی بھی دعا کی اور اس موقعہ پر ایس ایس پی رام بن نے کہا کہ اس طرح سے آپسی بھائی چارے میں مزید مضبوطی آتی ہے اور ایک دوسرے کے خیالات بانٹنے کا بھی بہتر وقت ملتا ہے ۔اس موقعہ پر انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ بہتر تال میل رکھیں اور پولیس کا ساتھ دیں تا کہ پولیس دورادراز علاقوں میں بہتر کار ہائے انجام دے سکے ۔
بٹوت میں شخص نے پھانسی لگا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا
ارشد کاظمی
بٹوت// بٹوت کے مضافات میں واقع گائوں بون باڑ ی کے رہنے والے ایک29سالہ شخص سنیل کمار ولد موہن لعل نے نامعلوم حالات میں دن کے وقت دوپہر کے کھانے سے فارغ ہوکراپنے گھر کے باہر پیڑ پر پھندا لگا کر پھانسی کے ذریعے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔مرحوم شادی شدہ تھا اور اس کا ایک چھ ماہ کا ایک بیٹا بھی تھا اس سلسلے میںپولیس نے تھانہ بٹوت میں دفعہ 174
pcکے تحت معاملہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات کی آدائیگی کیلئے لواحقین کے سپرد کر دیا ہے۔
pcکے تحت معاملہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات کی آدائیگی کیلئے لواحقین کے سپرد کر دیا ہے۔
سروڑی نے ہائر اسکینڈری سرتھل میں آدھار اندراج کا افتتاح کیا
کشتواڑ//ممبر قانون ساز اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے ہائر اسکنڈری سطح تک طلاب کیلئے آدھار اندراج کا یہاںہائر اسکنڈری اسکول سرتھل میں افتتاح کیا اس موقع پر اسکو ل اسٹاف، پرنسپل ااور مقامی عوام موجود تھے۔وہیں آدھار اندراج کتے رجسٹرار نے بتایا کہ آدھار سہولیات کیلئے اسکول کے تمام طلاب کا اندراج کیا جائے گا ۔اس دوران سروڑی نے اسکولی طلاب اور اساتذہ اکرام سے تبادلہ خیال کیا اور انھیں نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مقاصد کی جانب متوجہ رہیں ۔انہوں نے کہا کہ سرتھل میں طلاب کو تعلیم فراہم کرنے میں ہائر اسکنڈری اسکول کا ایک اہم کردار ہے ۔سروڑی نے کہا کہ اندراج کے عمل سے اساتذہ اور ان ے اہل خانہ کو بھی افادیت ملے گی ۔وہیں ایم ایل اے موصوف نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کو اس طرح سے ترقی دی جائے گی کہ ضلع کے اسکولوں میں ایک بہتر اسکول بنے اور اس کیلئے انہوں نے سی ڈی فنڈ سے بارہ لاکھ روپئے معائنہ کیا۔بعد ازاں سروڑی نے سرتھل کے موہرواڈی اور لڈاسا علاقہ جات کا دورہ کیا اور عوامی مسائل کو سماعت کیا انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائے گا ۔
سینٹرل سیکریٹری نامز د ہونے پر کچلو کی عزت ا فزائی
اے آئی بٹ
کشتواڑ//نیشنل کانفرنس کا سنٹرل سیکرٹری نامزد ہونے پر سابقہ وزیرسجاد احمد کچلو کو حلقہ اندروال کے این سی کے ایک وفد نے مبارک باد پیش کی ہے۔وفد نے پارٹی اعلیٰ کمان کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ سجاد کچلو کشتواڑ سے پارٹی کے ایک پُر خلوص اور ایک سینئر رہنما ہیں جو کہ اس عہدہ کے حقدار ہیں۔وفد نے فیصلہ کو حق بجانب قرار دیا اور کہا کہ اس نئی ذمہ واری سے پارٹی مزید مستحکم ہو جائے گی اور لوگوں کی کواہشات بھی پُرہو نگی ۔اس موقعہ پر کچلو نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری اولین ذمہ واری پارٹی کو مستحکم بنا نا ہے اور میںاین سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ کی جانب سے سونپی گئی ذمہ واری کو اچھی طرح سے نبھانے کی کوشش کرونگا۔وفد میں اندوال حلقہ کے سابقہ ایم ایل اے جلال الدین قاضی،ضلع صدر تنویر احمد کچلو، ضلع یوتھ صدر ڈی ڈی فاروق ،صوبائی نائب صدر تنویر احمد بابزادہ بھی شامل تھے۔
نیٹ 2018 میں کشتواڑ سے 3طلاب منتخب
اے آئی بٹ
کشتواڑ//سال رواں کے نیٹ 2018 میں کشتواڑ سے 3طلاب نے کوالیفائی کرکے ایم بی بی ایس کیلئے منتخب ہوئے ہیں،جسکا نتیجہ منگل کے روز جاری کیا گیا ۔تاہم اطلاعات کے مطابق عنساب بن فاروقی ولد فاروق احمد بھاگواناور نصرت پروین باغوان ساکنہ وارڈ نمبر 13 کشتواڑ میونسپلٹی نے اوپن کٹیگری میں499 نمبرات لیکر ایم بی بی ایس کے لئے اپنی نشست حاصل کر دی ہے جبکہ فلک زوبیہ دختر سجاد حُسین بٹ اور تسلیمہ بیگم ساکنہ مالی پیٹھ ،کشتواڑ نے442 نمبرات حاصل کئے ہیں اورشاداب حُسین ساکنہ سنگرام بھاٹا نے460 نمبرات حاصل کرکے ریزرو کٹیگری میں ایم بی بی ایس کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔
رام بن میںچیتا پکڑا گیا
رام بن// ضلع کے گویند پور ،میترا میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں اور پولیس کی ایک ٹیم کی جانب سے دو گھنٹوں کی جد و جہد کے بعد ایک چیتا پکڑا گیا، جسے گوئیند پور کے مقامی لوگوں نے عام شاہراہ پر دیکھا اور فوری طور سے تحصیلدار رام بن پرمود کمار کو اطلاع دی۔تحصیلدار وئلڈ لائف پروٹکشن فورس اور پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ جائے موقعہ پر پہنچے اور چیتے کو پکڑنے کی کارروائی شروع کر دی۔ وائلڈ لائف پروٹکشن محکمہ رام بن کے فارسٹر محمد جبار کٹوچ نے بتایا کہ وئلڈ لائف ٹیم چیتے کو جال کے ذریعہ سے پکڑنے میں کامیاب ہوئی اور پکڑنے کے بعد ٹیم نے اسے مردہ پایا ۔انہوں نے مزیدبتایا کہ چیتا 8سال کی عمر کا تھا اور بیمار تھا۔ایس ایچ او رام بن اجے بٹ نے کہا کہ اس کاروائی میں کسی کو بھی کوئی گزند نہیں پہنچی ہے۔انہوںنے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اہلکاروں نے اسے دفنایا ہے۔
سی وی پی پی کا 8واں یوم تاسیس ،افطار پارٹی کا بھی اہتمام
اے آئی بٹ
کشتواڑ//پکل ڈول پائور پروجیکٹ منیجمنٹ نے کواڑ اور کئیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے ہمراہ این ایچ پی سی کلب ،کشتوڑ میں اپنا 8واں یوم تاسیس منایا ۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کی قیادت جنرل منیجر پکل ڈول پائور پروجیکٹ شبیر حُسین زرگر نے کہ جبکہ جنرل منیجر کواڑ ویریندر رینہ ،چیف انجینئر انچارج ڈول ہستی یوگیندر کٹوچ ،چیف انجینئر انچارج کواڑ ویریندر سلمان نے بھی ملازمین کے ہمراہ تقریب مٰن شرکت کی۔تقریب کا آغاز روایتی چراغ روشن کرکے کیا گیا ۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں جنرل منیجر پکل ڈول شبیر حُسین زرگر نے کہا پکل ڈول پائور پروجیکٹ شروع ہونے سے ضلع میں تررقی کا دور دورہ شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سی ایس آر کے تحت سی وی پی پی نے بھدرکوٹ پُل کی تعمیر 6 کروڑ روپے سے در دست لیا ہے،جو کہ بھدر کوٹ کے۔ئے ایک متبادل روڈ ہوگا۔پلماڑ۔دنگدرون سڑک کی بلیک ٹاپنگ اور دیگر کئی کام انجام دئے ہیں۔جنرل منیجر کواڑ اور کئیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ نے بھی اپنے پروجیکٹوں کے مختلف مراحل پر روشنی ڈالی ۔ شام کے وقت ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا ،جس میں مختلف سیاسی و سماجی لیڈروں نے شرکت کی۔ اے ڈی ڈی سی کشتواڑ امام دین نے پارٹی کی قیادت کی۔شیخ غلام حیدر، تنویر احمد کچلو،امتیاز احمد زرگر،فاروق احمد دیو، پیارے لعل شان ،شبیر احمد لون کے علاوہ میڈٖیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی افطارپارٹی میںشرکت کی۔