سلال پائور اسٹیشن کی حصولیابی
روزانہ سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا ریکارڈقائم
سلال //سلال پائور اسٹیشن کی جانب سے اسٹیشن کو قائم کرنے کے بعد پہلی مرتبہ 01.07.2018 کو 17.016 MUs بجلی پیدا کرنے کے ساتھ اب تک کی سب سے اعلیٰ حصولیابی حاصل کی ہے۔
یہ اعلیٰ ریکارڈ قابل منیجمنٹ،پانی کی دستیابی، قوانین ، مشینوں کے سالانہ رکھ رکھائوکی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے۔اس ریکارڈ بجلی پیدا کرنے کی مدت کے دوران ،تمام پیمانے جیسے کہ Stator Current، تمام درجہ حرارت( (TGB, UGB, LGB،ٹرانسفارمر کے پیرا میٹر اور وائبریشن کا تسلیم شدہ حد کے اندر رکھا گیا ۔اس اعلیٰ ریکارڈ کا سہرہ ملازمین کے سر باندھتے ہوئے سلال پائور اسٹیشن کے جنرل منجیر ہیمانشو شیکھر نے کہا کہ ریکارڈ بجلی پیداکرنے میں پائور اسٹیشن کے ہر ایک ملازم نے اپنا کام بخوبی انجام دیا ۔تاہم ، جنرل منیجر نے اس مثالی کار کردگی کے لئے پائور ہائوس اور ڈیم کی ٹئیموں کاشاندار کام کا ذکر کیا۔
رام بن پولیس کا رول حیران کن!
فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
ایم ایم پرویز
رام بن //قصبہ رام بن میں دونوں طبقوں کے سئینئر سٹیزنز اور اچھی سوچ کے لوگوں نے قصبہ میںگُذشتہ کئی دنوں سے مفاد خصوصی کی جانب سے فرقہ وارانہ خلیج پیدا کرنے کی کوششوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مقامی پولیس کے رول پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا جو کہ مبینہ طور سے شر پسندوں کو قصبہ میں لا قانونیت پیدا کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ان لوگوں نے مبینہ الزام لگایا ہے کہ بعض شر پسند عناصر قانون کا اپنے ہاتھوں میں لے رہے ہیںاور اپنی اپنی تنظیموں کے فائدہ کے لئے کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ قصبہ میںایک یا دوسرا بہانہ بناکر مسلہ بنانا اب یہ ایک فیشن بن گیا ہے۔اس سلسلہ میں انہوں نے گُذشتہ اتوار کی ایک مثال پیش کی ہے جس دوران سرینگر کی جانب رواں ایک ٹرک زیر نمبر JK03E-2807 کو بعض شر پسند عناصرنے بس اٹینڈ کے نزدیک روکا اور ٹرک ڈرائیور کی کافی لوگوں بشمول پولیس کی موجودگی میں بڑی بے دردی سے ز د و کوب کیا گیا اور دیگر آپریٹروں کو بھی ایسی کاروائی کی تنبہیہ کی اور ٹرک کو نذر آتش کیا۔اگرچہ واقعہ کے متاثر ڈرائیور نعیم احمد صوفی ساکنہ ورنال ،اننت ناگ نے اس سلسلہ میں رام بن پولیس کے پاس تحریری طور ایک شکایت درج کی لیکن پولیس نے نشاندہی کئے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف تا دم کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔ان لوگوں نے قصبہ میں جنگل راج کا مبینہ الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے قصبہ میں شر پسند عناصر کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ زعفران تنظیم کے عہدہ داراں پولیس کے ساتھ کی قربت کا ناجائز فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ان شرپسند عناصر نے فقط دو روز قبلایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK02AP-5226 کو بھی نذر آتش کیا اور ٹرک کا سارا مال لوٹ لیا اور دو ایف آئی آر درج ہونے کے باوجودپولیس نے اس سلسلہ میں ایک ملزم کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی ہے۔لوگوں نے قصبہ میں فرقہ وارانہ خلیج پیدا کرنے میں ملوث مبینہ ملزمان کو فوری طور سے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں گورنر انتظامیہ کی مداخؒت طلب کی ہے۔تاہم ، کشمیر عُظمیٰ نے اس سلسلہ میں پولیس سے ایف آئی آرز کا رتبہ دریافت کرنے کی کوشش کی لیکن کسی بھی پولیس افسر نے بار ہا فون کالوں کا کوئی جواب نہیں دیا ۔
کچلو کا اظہارتاسف
رفیع چوہدری
کشتواڑ// سابق وزیر و ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلو نے ہوارن قاضی سکنہ کشتواڑ کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مرحوم ایک نیک سرت لڑکی تھی جن کی موت سے پورے کشتواڑ کو ایک بہت بڑا نقصان ہو ہے کچلو نے جہاں اُن کو موت پر گہر ے دُکھ کا اظہار کیا وہیں غم زادہ کنبہ کے ساتھ بھی ہمدری کا اظہار کیا ہے اور کے کہ اللہ تعل مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور غم زادہ کنبہ کو یہ صدمہ کو بردشت کو توفیق دے ۔نیشنل کانفرنس اکائی کشتواڑ ضلع صدر تنویر احمد کچلو ،سابق ایم ایل اے قاضی جلال دین،امتیاز احمد زرگر،ڈی ڈی فاروق بھی شامل ہیں
قومی شاہراہ پر حادثہ، ایک زخمی
محمد تسکین
بانہال // جموں سرنگر قومی شاہراہ پر ایک مقامی منی بس اور کار کے درمیان ٹکر کی وجہ سے ایک مسافر زخمی ہوا ۔ زخمی کو بانہال کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے شاہراہ پر کچھ وقت کیلئے ٹریفک جام لگا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بانہال کے چملواس علاقے میں شاہراہ پر بانہال اور رام بن کے درمیان چلنے والی ایک مقامی منی بس نمبر JK-19/0397 اور کار نمبر UK-08AC/8553 کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کی وجہ سے وادی کشمیر سے جموں کی طرف جانے والی کار میں سوار ایک شخص زخمی ہوا، جسے بانہال پولیس اور مقامی رضاکاروں کی مدد سے بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اسکی حالت بہتر ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔
بانہال میں تعزیتی اجلاس منعقد
اعظمی رپورٹ
بانہال // بانہال میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری بانہال میں تعینات درجہ چہارم کے ایک ملازم کی مختصر علالت کے بعد موت واقع ہوئی ہے ،جس پر کئی انجمنوں نے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے -عبدالغنی ملک ساکنہ رلو بانہال محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں پچھلی کئی دہائیوں سے کام کرتا تھا ا ور چند دن قبل اچانک بیمار ہو نے کے بعد سوموار کو اس کی موت واقع ہو گئی ہے – مرحوم ایک شریف النفس انسان ہونے کے ساتھ ساتھ صوم و صلوات کے پابند تھے اور مقامی مسجد کے موذن کا کام بھی بنا کسی اْجرت کے انجام دیتے تھے -مرحوم کی عمر 54 سال کے قریب تھی -مرحوم اپنے پیچھے اہلیہ چھ بیٹیوں اور دو بیٹیوں کو چھوڑ گئے ہیں – محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے تحصیل سپلائی آفیسر نظیر احمد وانی کی صدارت میں اس سلسلہ میں ایک تعزیتی اجلاس بانہال میں منعقد ہوا – اس موقعہ پر محکمہ کے راشن ڈیلران کے علاوہ دیگر ملازمین بھی موجود تھے -تعزیتی اجلاس میں مرحوم کو ایک محنت کش اور فرمانبردار ملازم قرار دیا گیا ا ور کہا گیا کہ اس کی موت سے بانہال میں محکمہ کو ایک خلا پیدا ہوا ہے -اْنہوں نے مرحوم کے لئے دْعائے مغفرت اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دْعا کی ہے – تعزیتی اجلاس میں عبدالوحید گیری ، ڈیلر ایسو سیشن رام بن کے صدر مشتاق احمد وانی ،جنرل سیکٹری محمد ایوب زوہدہ ،فاروق احمد وانی کے علاوہ دیگر ڈیلران اور ملازمین بھی موجود تھے –
گندو بھلیسہ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم :محمد شریف نیاز
رفیع چوہدری
ڈوڈہ / / سابق وزیر و سینئر کانگریس لیڈر محمد شریف نیاز نے گندو بھلیسہ کے درجنوں گائوں کا دوارہ کیا اس دوارن اُن کے ہمرہ پارٹی کے کئی لیڈارن و کارکن بھی تھے شریف نیاز نے کئی مقامات پر مقامی لوگوں و پارٹی کارکن سے ملاقی ہو اس دوارن مقامی لوگوں نے کئی طرح کے بنیادی مسائل سابق وزیر کے سامنے راکھے نیاز نے دوارہ کے دوارن تمام طرح کی بنیادی مسائل کے بار میں مکمل جنکاری لی ،دوارہ کے دوارن محمد شریف نیاز نے گندو بھلیسہ کے کلوتران گائوں میں پارٹی میٹنگ میں کارکن پر زوار دیا اور کہا کہ پارٹی کا منشوار گھر گھر تک پہنچے نیاز نے کہا کہ آپ نے دیکھے لئے جن لیڈارن نے یہاں کی عوام کو گمرہ کر کے ووٹ حاصل کیا اور عوام کو مہذب کے نام پر تقسیم کر یہاں کی عوام کو گمرہ کیا اور عوام کو سبز باغ دیکھے اب کہا ہیں وہ لوگ اور کہا کہ اُن کی سرکار کہا ہے بھلیسہ میں اُن کی تعمیر و ترقی کہا ہے نیاز نے کہا کہ پچھلی سرکار نیشنل کانفرنس و کانگریس سرکار کے دور میں دے گے تعمیری کام بھی نہ مکمل ہیں اُن لوگوں کی ہمیشہ یہ پالیسی رہی ہے کہ عوام کو تقسیم کر کے ووٹ حاصل کرنا ہے لیکن عوام کو اب اچھی طرح سے علم ہے کہ اُن کے دور حکومت میں ریاست بھر و بھدوارہ بھلیسہ میں کنتی تعمیر و ترقی ہوئی ہے عوام کو اب سب علم ہے میٹنگ میں نیاز نے کارکنان سے کہا کہ زمینی سطع پر لوگوں سے رابط قایم کرو اور لوگوں کی مشکلات میں لوگوں کا بھر پوار ساتھ دے ۔نیاز نے پارٹی کارکن پر زور دیا کہ پارٹی کو کامیاب بنانے کے لئے رات دن محنت و لگن سے کام کریں اور کہا کے کانگریس ہی ایک واحد جماعت ہے جو ریاست کے تینوں خطوں میں تعمیر و ترقی کی وعدہ بند ہے۔محمد شریف نیاز نے عوام کو یقین دلایا کہ آپ لوگوں کے تمام مسائل سرکار کے اعلی افسارن کے نوٹس میں لاو گا جن کو جلد حل کیا جائے گا