گاندھی نگر کالج میں سیمینار کا اہتمام
جموں //گور نمنٹ وومن کالج گاندھی نگر میں شعبہ کمپیو ٹر کی جانب سے ایک سیمینارکا اہتمام کیا گیا ۔’ اوپن آن لائن کورسز‘کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں مختلف شعبوں کی طلبات اور سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر کالج پرنسپل ڈاکٹر کوشل سموتری بطور مہمان خصوصی شامل ہوئیں ۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ وومن کالج گاندھی نگر طلباء کی پڑھائی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اس طرح کے پروگراموں کا اہتمام کرتا آیا ہے جبکہ اس عمل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔اس سیمینار کے دوران شعبہ کمپیو ٹر سائنس کے ایچ ائو ڈی ڈاکٹر منو بھالہ نے کالج انتظامیہ کی طرف سے ’ اوپن آن لائن کورسز‘کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔
سکاسٹ یونیورسٹی میں خواتین کی بااختیاری پر 2روزہ کانفرنس 7فروری سے
جموں //سکاسٹ یونیورسٹی جموں کی جانب سے خواتین کی بااختیاری کے سلسلہ میں 2روزہ قومی کانفرنس 7 فروری کو سکاسٹ یونیورسٹی کیمپس چٹھا میں منعقد کی جائے گی ۔سوسائٹی فار انٹیگریٹیڈ ڈیولپمنٹ آف ایگرکلچر،ویٹرنری اینڈ ایکولوجی سائنسز اور سکاسٹ یونیورسٹی کشمیر کے اشتراک سے منعقد کی جانے والی کانفرنس میں سماج اور خواتین کے رول پر روشنی ڈالی جائے گی ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں کانفرنس کے کنوئیر ڈاکٹر جے پی شرما نے خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر خواتین کی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سکاسٹ یونیورسٹی میں منعقد ہو نے والی کانفرنس کے دوران خواتین کے حقوق ،ان کی اقتصادی وسماجی حالت بہتر بنانے ودیگر مسائل پر روشنی ڈالی جائے گی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈاکٹر کرن کور نے کہاکہ خواتین کی بااختیاری کے کل پانچ اجزاء ہیں جن میں جنس ،برابری ،تعلیم ،ان صحت پر توجہ کے علا وہ خواتین کو اقتصادی طورپر باختیار بنانے و سیاسی با اختیاری پر کانفرنس کے دوران مقررین روشنی ڈالیں گے ۔کانفرنس کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کر تے ہوئے ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر وکاس شرما نے کہاکہ ان کانفرنس کے دوران 12نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا جن کے دوران500سے زائد سائنسدان ،اسکالر اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ۔
کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری بورڈکی نمائش کا اہتمام
جموں//جموں اینڈ کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کلا کیندر جموں میں نیشنل شیڈول کاسٹ شیڈول ٹرائب کے تحت ہفت روزہ ریاستی سطح کی کھادی نمائش کا انعقاد کیا۔نمائش کا افتتاح بورڈ کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے سیکرٹری /سی ای او رشید احمد قادری کی موجودگی میں کیا۔اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے نیشنل ایس سی ایس ٹی ہب کے تحت نمائش کا اہتمام اس طبقہ کے لوگوں کو مارکیٹنگ سہولیت فراہم کرنے کے لئے کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس نمائش سے نیشنل شیڈول کاسٹ شیڈول ٹرائب طبقہ کے کاروباری افراد کو ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست اس وقت ترقی کر سکتی ہے جب اس میں رائش پذیر پسماندہ طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے معقول اقدامات اٹھا یے جا ئینگے ۔اس نمائش کے دوران جموں اینڈ کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی طرف سے 37سے زائد سٹال لگائے گئے ہیں جن میں مختلف اشیاء کو رکھا گیا ہے ۔اس موقعہ پر ڈویثرنل آفسر جموں پون کمار گپتا، پبلسٹی افسر پردیپ سنگھ بالی اور دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
لارنس سکول میں کینسر سے متعلق بیداری ریلی
جموں //لارنس پبلک سکول کے طلباء کی طرف سے کینسر سے متعلق بیداری کے سلسلہ میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔اس ریلی کو سکول پرنسپل شکنتلا جوشی نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں سکولوں بچوں کے علا وہ سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی ۔ریلی کے دوران طلباء نے کینسر سے متعلق بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کینسر کے بچائو کیلئے نعرے تحریر کئے گئے تھے ۔اسی دوران سکول میں کینسر سے متعلق ایک بیداری پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ماہرین نے بچوں کو مذکورہ مہلوک بیماری سے پچائو کیلئے ا حتیاطی تدیبر وں کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔مقررین نے بچوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ سماج میں عام لوگوں کو اس بیمار ی سے متعلق بیدا ر کرنے کیلئے رول ادا کریں ۔
پولیس پبلک میلہ 17فروری سے
۔ADGPنے انتظامات کا جائزہ لیا
جموں //پولیس نے کی جانب سے 31واں پولیس پبلک میلہ 17فروری کو گلشن گروانڈ میں منعقد کیا جائے گا ۔اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ہیڈ کواٹرکی قیادت میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔اس میٹنگ کے دوران میلے کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہاکہ تمام انتظامات کو مقررہ وقت کے اندر ہی آپسی تال میل سے مکمل کیا جائے ۔اس اجلاس میں ایس ڈی جموال ،دنیش رینہ ،جے پی سنگھ ،الوک کمار ،سریندر گپتا کے علا وہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔
جموں میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس
جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جنرل اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس جے ایم سی کانفرنس ہال میں جموں مئیر چندر موہن گپتا کی قیادت میں منعقد ہوا ۔اس اجلاس میں شہر میں صفائی ستھرائی،نکاسی آب کے علا وہ دیگر کاموں کی پیشرفت کاجائزہ لیاگیا ۔اجلاس سے خطاب کے دوران مئیر جموں نے صفائی کرمچاریوں کی بھرتی عمل میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کی اورکہاکہ کارپوریشن سے منسلک ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹریک نظام کو جلداز جلد نصب کیا جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کے علا وہ نکاسی آب کے کام کو جلداز جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔موصوف نے کہاکہ عوام کو سہولیت فراہم کرنے اور گلیوں میں خراب لائٹس کی مرمت کیلئے جلداز جلد اقدامات اٹھا ئے جائیں ۔اس اجلاس میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے نیرج پوری ،سچا سنگھ ،اکشے شرما،سونیتا گپتا ،انو بالی ،جوائنٹ کمشنر جموںمیونسپل کارپوریشن ،ایگزیکٹو انجینئر کے علا وہ دیگران نے بھی شرکت کی ۔
خورشید شاہ نے پی ایم جی ایس وائی کا جائیزہ لیا
جموں//کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ نے پی ایم جی ایس وائی کے تحت ہاتھ میں لئے گئے کئی پروجیکٹوں کی کارکردگی کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری کو بتایا گیا کہ2800 کلو میٹر لمبی سڑکوں میں1300 کلو میٹر کا نشانہ مکمل کیا گیا ہے۔ اسی طرح520 بستیوں میں سے190 بستیوں کی تعمیر مکمل کی گئی ہے اور اس مقصد کے لئے ریاستی حکومت نے50 کروڑ روپے کی اضافی رقم واگذار کی ہے تا کہ حصول اراضی کے لئے رقومات کی ضرورت پوری کی جاسکے۔چیف انجنیئر پی ایم جی ایس وائی، ڈائریکٹر پلاننگ پی ڈبلیو ڈی، فائنانشل کنٹرولر پی ایم جی ایس وائی اور دیگر اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔