خدمت خلق چیرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ایک تقریب کااہتمام
نیوز ڈیسک
جموں//گزشتہ روز جموں کے گوجر نگر علاقہ میں خدمت ِ خلق چیرٹیبل ٹرسٹ نے ایک تقریب کااہتمام کیا جس کی صدارت چیرمین ٹرسٹ حافظ طارق کررہے تھے ۔ تقریب میں تبلیغ جماعت امیر صوبہ جموں بشیر احمد زرگر بطور ِ مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ مولانا راشدخزانچی، محمد رمضان نائیک سیکریٹری، محمد سوہیل ممبر بھی تقریب میں شریک تھے۔ واضح رہے تقریب کا ٹرسٹ ہذا کی جانب سے تقریب کا اہتمام اس لئے کیا گیا تھا تاکہ آنے والی عید پر ایسے مستحق افراد کی امداد کی جائے جو امداد کے منتظر ہیں۔تقریب ٹرسٹ چیرمین حافظ طارق احمد منہاس نے کہا کہ ٹرسٹ کا اپنے بامقصدمشن کی جانب گامزن ہے، علاقہ کے افراد بھی ٹرسٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ٹرسٹ کی خدمات کا سراہا رہے ہیں اور صاحب نصاب لوگ ٹرسٹ کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بالخصوص جموں جیسے حساس علاقے میں ایسے اداروں کا ہوتا اشد ضروری ہے جو بلا لحاظ مسلک و مشرب خلق ِ خدا کی خدمات کو اپنا مقصد بنا کر شب و روز اسی جدوجہد میں لگا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ٹرسٹ کا بھی یہی مشن و مقصد ہے کہ بغیر کسی ذات پات رنگ ونسل کے اُن افراد کی امداد کی جائے جو طرح طرح کی مشکلات سے دوچارہوکر لاچار و مجبور ہو کر در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ ایسے افراد جو مالی حالات کا شکار ہوکر پریشانیوں سے دوچار ہیں ایسے میں اُن افراد کی امداد کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔لہٰذا اسی سلسلے کی ایک کڑی میں آج ہم نے اپنی ایک کوشش کی ہے جس میں تقریباً 30مستحق و ضرورتمند افراد میں اشیائے خوردنی کی کٹیں اور نقدی چیک تقسیم کئے تاکہ عید کے مبارک دن پر یہ لوگ بھی ہماری طرح سے عید کی خوشیوں کو دوبالا ہوتے دیکھیں، ہماری یوں بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنی رشتہ داری، محلہ اور اپنے علاقہ میں ایسے افراد کی امداد کرنے میں آگے آئیں جو ضرورتمند ہیں تاکہ سماج میں کوئی بھی انسان پریشان حال نہ رہے، ایسے افراد جن کی کوئی اپروچ نہیں، جن کا کوئی پرسان حال نہیں اُن کی امداد کرنا ہم سب کا فرض بنتا ہے۔آخر میں تقریب کے اختتام میں شرکاء نے ’’خدمت ِ خلق چیرٹیبل ٹرسٹ‘‘ جذبہ ٔ خدمت ِخلق کو سراہاتے ہوئے ٹرسٹ ہذا کے زعماء سے کہا کہ وہ دیگر جگہوں پر بھی مستحق اور ضرورتمند افراد کی نشادہی کریں اور اُن کی امداد کریں،اسی میں ہم سے کی خیر ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضامندی بھی ہے۔
بی جے پی نے2014 میں جموں منڈیٹ کی بے عزتی کی : این سی
جموں //نیشنل کانفرنس نے بھاتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار کی ہوس کے خاطر 2014میں جموں کے عوام کی جانب سے دئے گئے منڈیٹ کی بے حرمتی کرنے کا مبینہ الزام لگایا ، جس سے خطہ کے عوم کی بے عزتی ہوگئی۔پارٹی کے صوبائی صدر مدن من ٹو نے کہا کہ 2014میں جمو ں کا منڈیٹ اتنا کمزور نہیں تھا کہ پی ڈی پی کے ساتھ دو مرتبہ 2015 اور 2016 میں پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کرنے کے دوران باری باری وزیر اعلیٰ کے مدعے پر سودا بازی کی جا سکتی تھی۔یہاں پارٹی کے صدر دفتر شیر ء کشمیر بھون میں جمعرات کے روز کارکنوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی موقعہ پرستی نے جموں کے سیاسی طور بالغ لوگوں کو دکھی کر دیا ،جب پارٹی نے شمالی کشمیر کی دو رکنی پارٹی کے ساتھ اتفاق کرکے اپنی پارٹی دوسرے نمبر پر کر دی۔انہوں نے کہا کہ جموں کے عوام کی یاداشت اتنی کمزور نہیں ہے کہ وہ بی جے پی کے25رکنی دستوں کو قانون ساز اسمبلی میں اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل سجاد لون کو وزیر اعلیٰ کی کرسی دینے پر متفق تھے۔انہوں نے پوچھا کہ 25رکنی پارٹی نے اپنے وزیر اعلیٰ کی دعویٰ داری کیوں نہیں پیش کی؟انہوں نے بی جے پی ترجمان کی جانب سے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر کی پریس کانفرنس کے رد عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اہم مدعوں پر بات کرنے کے بجائے اپنی پُرانی باتوں کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں کے عوام کو نیشنل کانفرنس کے دور میں ہوئی ترقی کا علم ہے ۔انہوںنے بی جے پی پر بخوبی جانکاری ہونے کے باوجود لا علمی کا بہانہ کرنے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک چیز عوام کے پاس عیاں ہے۔انہوں نے بی جے پی پر اہم مدعوں کو پست و پش رکھنے کا الزام لگایا ۔انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ اس نے بے گھر رفیوجیوں کے حق میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے25لاکھ روپے کا معاوضہ کم کرکے است5لاکھ روپے کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی کارکردگی اتنی مایوس کن رہی کہ پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کو جموں کے عوام سے معافی مانگنا پڑی۔انہوں نے بی جے پی کی جموں لیڈر شپ سے اپنا محاسبہ کرنے اور جموں کے عوام کی بے عزتی کرنے پر ان سے معافی مانگنے کی صلاح دی ہے۔انہوں نے بی جے پی کو یقین دلایا کہ پارٹی آنے والے انتخابات میں 1996کی کارکردگی کو دوہرائے گی۔اور کہا کہ اگر ان کو کوئی شک ہے تو ریاستی اسمبلی کیلئے فوری انتخاب کرکے دیکھیں کہ لوگ انکے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔انہوں نے بی جے پی سے اپنے تین سال کے دور اقتدار میںجموں خطہ کی بھلائی کیلئے اپنی 10۔حصولیابیوں کی فہرست عام کرنے کو کہا۔
جانی پور میں بنیادی سول ڈیفنس
تربیتی کیمپ کا اہتمام
جموں // ایکٹوٹی پبلک ہائر سیکنڈری سکول جانی پور میں جمعرات کے روز5روزہ بنیادی سول ڈیفنس تربیتی کیمپ کا افتتاح کیا گیا ،جس کا انعقاد زیر نگرانی ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس جموں ششی ٹھاکور کیا گیا۔تربیتی پروگرام میںسول ڈیفنس انسٹرکٹروںکو فسٹ ایڈ، سی پی آر، بجلی جھٹکہ لگنے، آگ بجھانے، ایمرجنسی بازیابی، بازیابی کے طریقوں کی جانکاری کے علاوہ کے علاوہ سول ڈیفنس انسٹرکٹروںکو ڈیمانسٹریشن دیاگیا ۔اس موقعہ پر ڈی ایس پی ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس جموں ششی ٹھاکور، چیف وارڈن پرمجیت کمار، ااور ڈپٹی چیف وارڈن ٹھاکور رنجیت سنگھ نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ پر بیش قیمتی لیکچر دیا اور سول ڈیفنس آرگنائزیشن کی اہمیت کو اجا گر کیا۔تربیتی کیمپ کا اہم مقصد ایکٹوٹی پبلک ہائر سیکنڈری سکول جانی پور کے طلاب اور عملہ کو ایمر جنسی صورتحال جیسے کہ بھونچال، سڑک حادثہ ،آتشزنی وغیرہ کے حالات سے نمٹنے کی جانکاری دینا تھا ۔تربیتی پروگرام میں سکول کے 94 طلاب اور عملہ نے شرکت کی،منیجنگ ڈائریکٹر منوہر گپتا او سکول کے پرنسپل رشی گپتا بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
سنیل ڈمپل نے صوبائی کمشنر کے ساتھ ملاقات کی
جموں //جموں ویسٹ اسمبلی مومینٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے جمعرات کے روز یہاں صوبائی کمشنر سنجیو ورما کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں آٹو رکھشا والوں کی جانب سے72گھنٹوں کی غیر معینہ چکہ جام سے پیدا شدہ حالات پر بات و چیت کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو آٹو رکھشائوںکے ہڑتال کی وجہ سے کافی پریشانیاں ہو رہی ہیں،کیونکہ میٹا ڈار گلیوں میں نہیں پہنچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹو رکھشا کی ضرورت دیر رات اور صبح سویرے ہوتی ہے ،تاکہ لوگ اپنے منزل تک جلد پہنچ سکیں۔ صوبائی کمشنر کو اس معاملہ میں مداخلت کرکے فوری طور حل کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے گورنر ستیہ پال ملک کو بھی ایک مکتوب ارسال کیا ،جس میں انہیں آٹو رکھشا مالکوں کے مسائل کو حل کرنے کا اپیل کی گئی۔
مئیر نے سدھڑا کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
جموں//جموں شہر کے متعدد علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو مزید وسعت دینے کیلئے مئیر چندر موہن گپتانے وارد نمبر71 کے سدھڑہ، رنگوڑا، داوارا،مجین و دیگر علاقوں کا دورہ کرکے وہاں پر ہو رہی ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔انکے ہمراہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر انیل گپتا، و اینجنئرنگ ونگ کے دیگر عملہ بھی تھا ۔انہوں نے عام لوگوں اور علاقہ کے دوکانداروں کی مانگ پر وارد نمبر71 کے سدھڑہ شاہراہ پر ایک سولبھ شوچالیہ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ متعلقہ کونسلر کے علاوہ سدھڑہ کے باشندوں کی ایک تعداد بھی اس موقعہ پر موجود تھی۔باشندوں نے دریائے توی کے کنارے پر سمپورن بھارت پارک تعمیر کرنے کا مطالبہ پیش کیا،تاکہ لوگوں کو ماحول دوستانہ پاسک سے استفادہ ملے۔انہوں نے باشندوں اور دوکاندارون سے نالیوں اور نالوں مین پالی تھین لفافے ،کوڈا کرکٹ نی پھینکنے کی اپیل کی اور جموں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ شہر کو صاف و شفاف بنانے میںتعاون کرنے کی تلقین کی۔