پردیش یوتھ نائب صدر کو صدمہ
چچا انتقال کرگئے
سرینگر//پردیش کانگریس کے یوتھ نائب صدر شیخ عامر رسول کے چاچا شیخ بشیر احمد کا مختصر علالت کے بعد پیر کو سرینگر کی مائسمہ رہائش گاہ پر انتقال ہوا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں تجارتی،سماجی اور مذہبی حلقے کے نمائندوں کے علاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس دوران سیاسی سماجی اور تجارتی حلقے نے شیخ بشیر احمد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔موصوف کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن لیڈر سجاد گل کے والد نسبتی بھی تھے۔
پیر سلام الدین کاملی کی فاتحہ خوانی
پیر سلام الدین کاملی کی فاتحہ خوانی
دینی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی شرکت
دینی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی شرکت
سرینگر//عوامی مجلس عمل کے اہتمام سے تنظیم کے بانی رکن اور میرواعظ مولوی محمد فاروق کے سابق پی آر او پیر سلام الدین کاملی کی اجتماعی فاتحہ خوانی لال بازار میں منعقد ہوئی جس میں سماج سے وابستہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ تعزیتی تقریب میں عوامی مجلس عمل کے مرکزی عہدیداروں غلام قادر بیگ،جلال الدین ریشی، محمد یوسف روشن گر کے علاوہ انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو، جمعیت ہمدانیہ کے میر غلام محمد ساقی ،مفتی اعظم جموںوکشمیر کے نمائندے میر بشیر احمد کنٹھ، معروف خطیب مولوی محمد اشرف کاملی،نعت خوان محمد یاسین ترمبو اور دیگر کئی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور پیرسلام الدین کاملی کی تنظیم، تحریک اور خاص طور پر میرواعظ خاندان کے ساتھ عقیدت و محبت اور بانی تنظیم میرواعظ محمد فاروق کے ہمراہ طویل ترین رفاقت اور قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ مقررین نے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقعہ پر مولانا ایم ایس رحمان شمس نے موصوف کے فرزندان فیاض احمد کاملی ، ریاض احمد کاملی اور رفاقت حسین کاملی تک میرواعظ عمر فاروق کی تعزیت اور یکجہتی کا پیغام پہنچاتے ہوئے فلسفہ موت و حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پیر سلام الدین کاملی م کے ایک کہنہ مشق اور دیرینہ مخلص دینی اور سماجی رہنما تھے جنہوں نے پوری یکسوئی اور اخلاص کے ساتھ میرواعظ کشمیر سے جڑے جملہ اداروں انجمن نصرۃالاسلام ، انجمن اوقاف جامع مسجداور تنظیم کے فلاحی اور رفاہی کاموںکو آگے بڑھانے میں انتہائی گرانقدر اور قابل رشک رول ادا کیا۔ آخر پر مرحوم کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے ایصال ثواب کیا گیا اور فاتحہ پڑھی گئی۔
خواجہ محمد امین کی دوسری برسی
رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کا خراج عقیدت
سرینگر//رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے چیئرمین مبارک گل ،ڈپٹی سیکریٹری جموں و کشمیر بلال احمد بٹ ،جنرل سکریٹری محمد امین ٹکہ نے چیئرمین شمالی کشمیر خواجہ محمد شفیع کے والد خواجہ محمد امین ( سابق صدر مرکزی جامع مسجد کمیٹی دھنی سیداں اوڑی) کی دوسری برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسی سلسلے میں ایک تقریب خواجہ محمد شفیع کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پیر سلام الدین کاملی کی فاتحہ خوانی
پیر سلام الدین کاملی کی فاتحہ خوانی
دینی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی شرکت
دینی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی شرکت
سرینگر//عوامی مجلس عمل کے اہتمام سے تنظیم کے بانی رکن اور میرواعظ مولوی محمد فاروق کے سابق پی آر او پیر سلام الدین کاملی کی اجتماعی فاتحہ خوانی لال بازار میں منعقد ہوئی جس میں سماج سے وابستہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ تعزیتی تقریب میں عوامی مجلس عمل کے مرکزی عہدیداروں غلام قادر بیگ،جلال الدین ریشی، محمد یوسف روشن گر کے علاوہ انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو، جمعیت ہمدانیہ کے میر غلام محمد ساقی ،مفتی اعظم جموںوکشمیر کے نمائندے میر بشیر احمد کنٹھ، معروف خطیب مولوی محمد اشرف کاملی،نعت خوان محمد یاسین ترمبو اور دیگر کئی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور پیرسلام الدین کاملی کی تنظیم، تحریک اور خاص طور پر میرواعظ خاندان کے ساتھ عقیدت و محبت اور بانی تنظیم میرواعظ محمد فاروق کے ہمراہ طویل ترین رفاقت اور قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ مقررین نے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقعہ پر مولانا ایم ایس رحمان شمس نے موصوف کے فرزندان فیاض احمد کاملی ، ریاض احمد کاملی اور رفاقت حسین کاملی تک میرواعظ عمر فاروق کی تعزیت اور یکجہتی کا پیغام پہنچاتے ہوئے فلسفہ موت و حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پیر سلام الدین کاملی م کے ایک کہنہ مشق اور دیرینہ مخلص دینی اور سماجی رہنما تھے جنہوں نے پوری یکسوئی اور اخلاص کے ساتھ میرواعظ کشمیر سے جڑے جملہ اداروں انجمن نصرۃالاسلام ، انجمن اوقاف جامع مسجداور تنظیم کے فلاحی اور رفاہی کاموںکو آگے بڑھانے میں انتہائی گرانقدر اور قابل رشک رول ادا کیا۔ آخر پر مرحوم کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے ایصال ثواب کیا گیا اور فاتحہ پڑھی گئی۔
کولگام پولیس نے چوری کا معاملہ حل کیا
1ملزم گرفتار ، لاکھوں مالیت کے مویشی برآمد
سرینگر//کولگام میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپئے مالیت کے مویشی برآمدکرلئے۔ کولگام تھانہ کو مویشی چوری کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہوئی تھیںاور اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 27/2021 درج کیا گیا تھا۔تحقیقات کیلئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایس ایچ او کولگام تھانہ کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرتے ہوئے 6 گائیں اور 2 بچھڑے بازیاب کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔پولیس نے اس سلسلے میں معشوق احمد کھانڈے عرف گاشہ کے رہائشی کے نام سے ہوئی ہے اور اُسے مویشی چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔عوام نے کولگام پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔
چیچلورہ ماگام میں جشن بہاراں کے سلسلے میں پروگرام
سرینگر//بزم ادب بٹہ پورہ کانہامہ کشمیر کی طرف سے بہار کی آمد پر چیچلورہ ماگام میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ادباء،شعراء اور قلمکاروں نے شرکت کی ۔انہوں نے اپنے تاثرات پیش کئے اور یہ عزم دہرایا کہ آئندہ بھی ایسے پروگرام بڑے پیمانے پر منائے جائیں گے اور اس بات کا عزم بھی دہرایا گیا کشمیری زبان اور ادب کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے ۔پروگرام میں ایک قرار داد بھی پیش کی گئی جس میں سرکار سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیری زبان کو تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں گیارہویں اور بارہویں جماعتوں میں پڑھایا جائے۔ پروگرام کے اختتام پر ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت معروف قلمکار اور شاعر ڈاکٹر غلام نبی حلیم نے کی اور نظامت کے فرائض توصیف رضا نے انجام دئے۔ مشاعرے میں جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان میں بزم ادب کے صدر محی الدین حامد، محمد اکبر کلان، نذیر شاہد، بشیر اطہر خانپوری،غلام محمد بینوا،نذیر احمد نذیر،ڈاکٹر غلام نبی حلیم، توصیف رضااور ساغر گل کاوسی وغیرہ شامل تھے۔