مہور میں زونل سطح کی نمائش کا اہتمام
زاہد ملک
ریاسی /ضلع کے گورنمنٹ مڈل سکول مہور میں پرواز کے تحت زونل سطح کی ایک سمر کیمپ نمائش کا اہتمام کیا گیا ، جس میں مہور زون کے تمام کلسٹر وں نے شرکت کی۔نمائش میں سے بعض ماڈلوں کو ضلع سطح کی نمائش کے لئے منتخب کیا گیا ،جو کہ ریاسی میں منعقد ہو رہی ہے۔زیڈ ای او مہور قمر دین جرال اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔پرواز کی مانیٹرنگ ٹیم اور تمام ریسورس اہلکار وں نے اساتذہ اور طلاب کے ہمراہ نمائش میں شرکت کی۔
بیگم اکبر جہاں کو برسی پر نیشنل کانفرنس ریاسی کاخراج
ریاسی// جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ضلع ریاسی کی اکائی نے بیگم اکبر جہاں کی برسی پر ایک اجلاس منعقدکیاجس کی صدارت ضلع سیکریٹری طارق بٹ نے کی۔ اجلاس میں راج کمار بلاک صدر ریاسی، گندھرب سنگھ بلاک صدر بماگ، چرن داس ڈوگرہ ضلع صدر SCBC سیل، رتن لعل بھگت ضلع سیکریٹری سیل، ایوب بٹ صدر ہائی سیکریٹری بیک ورڈ کلاس دیوراج کھجوریہ جائنٹ سیکریٹری ضلع ریاسی نے اپنے اپنے خیالات رکھے اور سابقہ مخلوط سرکار پرنکتہ چینی کی۔ اس موقعہ پر طارق بٹ نے کہا کہ مادر مہربان پختہ ارادہ نیک دل غریب پرور اور ہر دلعزیز خاتون تھیں۔ انہوں نے شخصی نظام کے خاتمے کے لئے شیخ محمد عبداللہ کی طرف سے چلائی تحریک کا ساتھ دیا جس کے لئے اس وقت کی سرکار نے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے ساتھ ظالمانہ سلوک بھی کئے اور شیر کشمیر کے ساتھ نیشنل کانفرنس کے دوسرے لوگوں کو بھی جیلوں میں اذتیں پہنچائیں اور لا تعداد لوگوں کو شہید بھی کیا گیا لیکن نیشنل کانفرنس ٹی سے مس نہیں ہوئی اور جب تک شخصی نظام کا خاتمہ نہیں ہوا شیر کشمیر کی قیادت میں ریاست کے لاکھوں لوگوں نے اپنی جان کے نذرانے بھی پیش کئے اور ہر قسم کی قربانیاں بھی دیں ۔ بٹ نے کہا کہ جب جب شیر کشمیر کو جیلوں میں بھیجا گیا تب تب ہی مادر مہربان اکبر جہاں نے نیشنل کانفرنس کی بھاگ ڈور سنبھالی اور لوگوں کو شیر کشمیر کی کمی محسوس نہ ہونے دی آج مادر مہربان اور شیر کشمیر ہمارے بیچ میں نہیں ہیں مگر ان کی روح ہمارے ساتھ کھڑی ہے آج مادر مہربان کو سچی شردھا نجلی اور خراج عقیدت یہ ہی ہوگا کہ ہم سب مل کر نیشنل کانفرنس کو مظبوط کریں تاکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔
ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ڈی سی ڈوڈہ کا استقبال کیا
عظمیٰ نیوز
عظمیٰ نیوز
ڈوڈہ //ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈوڈہ کے ایک وفد نے ڈی سی سمرن دیپ سنگھ کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں پھولوں کے ہار اور مٹھائیوں سے استقبال کیا۔وفد کی قیادت سینئر لیڈرو صوبائی نائب صدر جماعت علی آغا،ضلع صدر اے جے کے آر ای ٹی ٹی ایف سجاد ملک، ضلع صدر پی ایچ ای ورکرس ایسو سی ایشن محمد سلیم وانی،چیف آڈیٹر اے جے کے آر ای ٹی ٹی ایف سرفراز مسگر ، چودھری محمد حنیف، دین محمد، و دیگران نے ڈی سی کا استقبال کیا ۔وفد نے ڈی سی کو پھلوں کا گلدستہ پیش کیا، ڈی سی سمرن دیپ سنگھ نے و فد کے ساتھ کا گرمجوشی سے ملاقات کی اور ا نہیںپورا تعاون دینے کا یقین دلایا ۔وفد ڈی سی سے ملاقات کرکے کافی خوش ہوئے اور اس امُید کا اظہار کیا کہ انکے دور میں ضلع کی ترقی یقینی ہو جائے گی۔
۔3کلو گرام فکی ضبط، ملزم گرفتار
عظمیٰ نیوز
عظمیٰ نیوز
ڈوڈہ //منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے گُذشتہ روز معمول کے ایک ناکہ کے دوران بھدرواہ میں چیکنگ کے دوران بھدرواہ پولیس پارٹی نے زیر قیادت ایس آئی ظہیر اقبال زیر نگرانی ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بھدرواہ انسپکٹر منیر حُسین اور ایس ڈی پی او بھدرواہ توصیف احمداور زیر ہدایات اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ اور ایس ایس پی دوڈہ محمد شبیر ایک شخض وصیم اکرم ولد محمد سلیم ساکنہ چبوترہ چوک اودھمپور کو گرفتار کیا اور 03کلو گرام فکی برآمد کی۔ بھدرواہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر 109 درج کیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈوڈہ پولیس نے زیر کمان ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر ِ،کے پی ایس ،ضلع میں منشیات اور ناجائز شراب کے خلاف ایک جامع مہم شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں، ضلع پولیس نے لوگوں کو منشیات کے مضُر اثرات سے باخبر بنانے کے لئے ایک بیداری مہم شروع کر دی ہے۔
ڈی سی ڈوڈہ کاتعارفی اجلاس
ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر سمرن دیپ سنگھ نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع و سیکٹرول افسروں کے ساتھ ایک تعارفی اجلاس کا اہتمام کیا۔اجلاس میں اے ڈی ڈی سی محمد حنیف ملک، ایس ای پی ایم جی ایس وائی، پی ڈبلیو ڈی ، پی ڈی ڈی، محکمہ تعمیرات عامہ، صحت عامہ ،پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئروں ،جے کے پی سی سی کے جی ایم ، سی ای او،سی ایم او کے علاوہ ضع و سیکٹرول افسروں نے بھی شرکت کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سمرن دیپ سنگھ ضلع انتظامیہ کے افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام محکوں کے کام و کاج میں ایک مثبت تبدیلی لانے کی خواہش کا اظہار کیا، تاکہ کُل ہُم ترقی یقینی ہو سکے۔انہوں نے دستیاب وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کرنے پر زور دیا ،تاکہ زمینی سطح پر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ڈی سی نے اجلاس میں ضلع کے مختلف ترقیاتی کاموں اور میگا پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف کاموں کے رتبہ کی جانکاری حاصل کی ۔ انہوں نے اُن پروجیکٹوں کی تکمیل پر زور دیا ،جو زیر تکمیل ہیںیا ایک یا دو ماہ میں تکمیل ہونے کے نزدیک ہوں۔انہوں نے متعلقین کو پروجیکٹوں میں در پیش روکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ ان کی تکمیل فوری طور ہو سکے۔