نٹرنگ کی سنڈے سیریز: ’سرکاری دفتر کا ایک دن ‘ ڈرامہ پیش
جموں//ہفتہ وار تھیٹر سیریز کے سلسلہ میں نٹ رنگ نے ہندی کہانی’ سرکاری دفتر کا ایک دن ‘‘ کے عنوان پر کچی چھاونی میں ڈرامہ پیش کیا جو عوامی حلقوں میںکافی دلچسپ کا موضوع بنا ۔ لکشمی کانت ویشنو ک کے تحریر کردہ اس ڈرامہ میں زندگی کے مختلف پہلوئوں کی نمائش اس طرح کی گئی ہے کہ سرکاری دفتروں میں ملازمین کی عوام کے تئیں نبھائے جارہے کردار کو اچھی طرح سے بیان کیاگیا ۔سرکاری ملازمین کی اپنے اپنے طورطریقے سے انجام دی جارہی خدمات کو بذریعہ تھیٹر سامنے لایا۔ دلچسپی کا موضوع یہ ہے کہ سرکاری دفتروں میں ملازمین کی جانب سے اپنائے جارہے رویہ اورڈیوٹیوں پر وقت پر نہ حاضرہونے کے علاوہ اپنے مفاد کے خاطر قانون کی خلاف ورزی اورقانون میں ترمیم کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں۔ پردے پردکھائے گئے فلمی نمائش میں سرکاری دفاتروں میں ایک چپراسی کے اپنائے جارہے کردار کو بھی اچھی طرح سے ادکاروں نے نبھایا گیا جو عا م طورپر کسی کی بھی نہیں سنتے ہیں۔ افسران کی خود کئی معلامات میں ملوث ہونے کے سبب چپراسی اکثر انہیں بلیک میل یا پھران کے ساتھ استحصال کرتے ہیں ۔سرکاری دفاتروں میں ہرایک ملازم کی بدعنوانی کے سبب کمزور ی ہوتی ہے اور ہرایک اپنی ذاتی مفاد کے خاطر خدمات سرانجام دینے کے بجائے عوام کے ساتھ استحصال کرنے میں مشغول پائے جاتے ہیں۔بتایا گیا کہ عام طورپر کئی چپراسیوں کی وزراء تعلقات سے قریبی تعلقات ہوتے ہیں اورکوئی بھی آفیسر انہیں دفتر سے نکالنے کی ہمت نہیں کرسکتے ہیں۔ عام طورپر اثرورسوخ والے سرکاری اہلکاران ڈیوٹی دینے میں کوتاہی برتے ہیں یا پھر غائب ہی رہتے ہیں اور اپنی زندگی کی دیگر کاموں میں مشغول رہتے ہیں ۔ اتنی دیر میں ویجی لینس آفیسر اچانک چھاپہ ڈالتے ہیںاورڈیوٹیوں پر غیر حاضر ہونے والے ملازمین کو معطل کردیتے ہیں ۔ نوجوان اداکاروں گوتم کمار،برجیش اوتار شرما،بھیشم گپتا، گوتم شرما،آرتی دیوی،کوشل شرما،افیقی خان وغیرہ شامل ہیں نے بخوبی سے کردار نبھایا۔ روشنی کا بندوبست اورانتظام شویم سنگھ کے ذمہ تھی جبکہ موسیقی نبھانے کا کام آشالے مہتا کو سونپ دی گئی تھی۔
ریاستی اسمبلی کو فوری طورپر تحلیل کیا جائے :جموں ویسٹ مؤمنٹ
جموں//احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جموں ویسٹ موومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے موجودہ ذمہ دار انتظامیہ سے پرزورالفاظ میں اپیل کی ہے کہ بھاجپا اورپی ڈی پی کی قیادت میں بھی کاغذی طورپر چل رہی ریاستی اسمبلی کو فوری طور پر تحلیل کیاجائے۔ انہوںنے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ حالیہ اورسابق وزیراعلی محبوبہ امفتی نے اپنے جاری بیان میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ پر کئی الزامات لگائے ہیں جس میں انہوںنے کہا کہ مرکز کے بھاجپا پارٹی سے وابستہ چوٹی کے لیڈران اپنی نجی مفاد کے خاطر پی ڈی پی کوتوڑنے کی سازش رچ رہے ہیں جوکہ باعث تشویش ہے۔ اوراس طرح محبوبہ مفتی کے بیانات سے چوٹی کے لیڈران کے عکس کو بدنام کرنے کامطلب تھا۔ انہوںنے موجودہ انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ سابق سرکار اور ریاستی اسمبلی کو فوری طورپرتحلیل کرے تاکہدلبد لی ممکن نہ ہوسکے۔ سونیل ڈمپل نے یہ بھی کہا ہے کہ محبوبہ مفتی نے غیرقومی بیانات بھی کئی بار آج تک دے ہیں جوناقابل برداشت ہے اس کے علاوہ انہوںنے واضح کردیا ہے کہ محبوبہ مفتی نے یسین ملک۔صلاح الدین علیحدگی پسندجموں کے حمایت میں بیانات جودئیے ہیں کا وہ سب سے سامنے چشم دیدہ اور روبرو ہوئیہیں لیکن پھر بھی نہ جانے کن وجوہات کے بناء پر موجودہ انتظامیہ ریاستی اسمبلی کو تحلیل نہیں کررہی ہے جس کی جموں ویسٹ مومنٹ تنظیم زبردست الفاظ میں تنقید اورمذمت کررہی ہے۔
محمد میر سرور بار ضلع ایسوسی ایشن ریاسی کے صدر منتخب
ریاسی//ایڈووکیٹ محمد سرور میر ضلع بار ایسو سی ایشن ریاسی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔انہیں متفقہ طور پر ایک سال کی مدت کے لئے 21جولائی 2018سے بار کا صدر چناگیا۔ ایڈووکیٹ محمد سرور میر نے دیگر عہدادران نائب صدر ایڈووکیٹ پون کھجوریہ،جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ اجے سلالیہ اور خزانچی دیپک اتری کے ہمراہ اپنے عہدوں اک چارج سنبھالا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد محمد میر سرور نے ضلع بار ایسو سی ایشن ریاسی کے سبھی ممبران کو یقین دلایاکہ وہ ان کی فلاح وبہبودی کے لئے تندہی، محنت ولگن سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ وکلاء برادری کے حقوق اور ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے ممبران سے بھرپورتعاون طلب کرتے ہوئے کئی اصلاحی اقدامات اٹھانے کا یقین دلایاہے۔ انہوں نے متفقہ طور پر یہ ذمہ داری سونپنے کے لئے سبھی ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ محمد میر سرور کی بطور ضلع بار ایسو سی ایشن ریاسی صدر منتخب ہونے پر سابقہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل احسان مرزا، ایڈووکیٹ جموں ہائی کورٹ الطاف حسین جنجوعہ، سرنکوٹ بار ایسو سی ایشن صدر یاسر سرفراز خان جنجوعہ کے علاوہ پونچھ بار ایسو سی ایشن، مینڈھربار ایسو سی ایشن سے اکبر حسین جنجوعہ، راجوری بار ایسو سی ایشن ، بار ایسو سی ایشنوں نے مبارک باد پیش کی ہے۔
کلچرل اکادمی’ سے نو ڈرگ‘‘ ڈرامہ کی نمائش کی
عظمیٰ نیوز
عظمیٰ نیوز
جموں/ریاستی کلچرل اکادمی کے زیر اہتمام’ سے نو ڈرگ ‘‘ کے عنوان پر ڈرامہ کی نمائش کی۔نو دورگا کلا منچ نے پیش کیا جبکہ دلشاد شازیہ اس ڈرامہ کے ہدایت کاراور مصنف تھے۔پیش کئے گئے ڈرامہ میں نشیلی ادویات کے استعمال میں نوجوان پیڑھی اورسماج میں پڑ رہے برے اثر کو ابھارا گیا ہے ۔ ساتھ میں نشہ آور ادویات کے استعمال سے دماغی توازن ایک آدمی کیسے کھو بیٹھتا ہے کو بھی سمجھانے کی کوشش کی گئی۔ علاوہ ازیں اپنی زبان کو بچائے رکھنے پر بھی زوردیا گیا ہے۔ ڈرامہ میں کردار نبھانے والوں میں دلشاد شازی خان،انل بھٹ،گھوہل منہاس اورساحل پوار کے علاوہ بھوپندرسنگھ وغیرہ شامل ہیں جنہوںنے بہترین انداز میں کردار نبھایا۔
روٹری کلب نے امرناتھ یاتریوں کیلئے لگایا مفت طبی کیمپ
عظمیٰ نیوز
جموں//روٹری کلب جموں توی کی جانب سے مقدس امرناتھ یاترا پر سفر کرنے والے یاتریوں کی طبی سہولیات کویقینی بنانے کیلئے پرانی منڈی جموں میں مفت طبی کیمپ کا انعقادکیا۔ کیمپ میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے خصوصی ڈاکٹروںکی ٹیم جس میں شعبے ڈینٹل۔میڈیسن ۔آرتھو۔فزیشن اورسرجن سے وابستہ ڈاکٹروں کے دستے کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر کم ازکم 300 سے زائید سادھوؤں کی طبی جانچ پڑتال کی گئی اور پائے گئے مریضوں میں مفت طبی امداد اور دوائیاں تقسیم کی گئی۔روٹری کلب جموںتوی کے صدر سبھاش گنڈوترہ نے اپنے جاری پریس نوٹ میں مزید بتایاہے کہ کلب کے ممبران جن میں انل گپتا‘ دیپک گپتا ،سبھا ش گنڈوترہ اوررام مندر مینجمنٹ اورمہنت جی شامل ہیں نے یاتریوں کیلئے مفت لنگرکا بھی اہتمام کیا ہے اوریاتریوںمیں کھانے پینے کی چیزیں ضرورت کے مطابق فراہم کی گئی۔
جامع مسجد کریانی تالاب میں دعائیہ تعزیتی مجلس کا اہتمام
عظمیٰ نیوز
عظمیٰ نیوز
جموں// اتوارکونماز مغرب تا عشاء مرکزی جامع مسجد شریف کریانی تالاب نروال جموں میں ایک دعائیہ و تعزیتی مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں ذکر و اذکار درودوسلام تلاوت قرآن ساتھ نہایت ہی ادب سے حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان ازہری جانیشن حضور مفتی اعظم ہند کے وصال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اس دوران خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مولانا قاری شبیراحمد نوری نے کہا کہ تاج الشریعہ ، ان کی علمیت کا اعتراف بیگانے بھی کرتے تھے، ان کی پرہیزگاری مسلم تھی۔آج کے چمک دمک اور پرآشوب زمانے میں بھی آپ کی سادگی،انکساری،علما نوازی اور سادات کرام سے بے لوث محبت قابل دید تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج اس رنج وغم کی گھڑی میں کس سے اپنا غم کہیں اور کس کے پاس روئیں، خود ہی رونا اور خود ہی تسلی دینا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ساری دنیاں پر اس وقت غم وآلام کے پہاڑ ٹوٹ پڑے جب بروز جمعہ شام یہ المناک خبر آئی کہ جانشین مفتی اعظم ہند وارث علوم اعلی حضرت سیدی الشاہ حضورتاج الشریعہ مفتی اختر رضا خان قادری رضوی بریلوی علیہ الرحمہ نے تقریباً ساڑھے سات بجے داعی اجل کو لبیک کہا۔ اس افسوس کن خبر سے پورے جموں کشمیر کی فضا سوگوار ہو گئی، آنکھیں نمناک اور قلوب بے چین و بے قرار ہوگئے۔آپکا وصال عظیم نقصان ہے بلکہ یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ آپ کے نام کا ایک رعب تھا، جس سے اغیار بھی کانپتے تھے، انکے رخ زیبا میں ایسی کشش تھی کہ لوگوں کے قلوب کشاں کشاں چلے آتے تھے ،صحیح روایت ہے کہ بعض غیر مسلموں نے آپکو دیکھ کر اسلام بھی قبول کیا ،اللہ انکو غریق رحمت فرمائے اور انکے فیوض و برکات کو عام و تام کرے۔ مقررین نے کہا کہ رب قدیر مرحوم کے تمام پسماندگان،مریدین و متوسلیں ومعتقدین کو صبر جمیل عطا کرے اور سنیت کو حضور تاج الشریعہ کا نعم البدل عطافرمائے ۔ اس موقعہ پر مولانا حافظ قاری شبیر احمد ، حافظ قاری منظوراحمد ، مولانا ارشاداحمد رضوی،قاری محمداشرف و اراکین انتظامیہ کمیٹی مرکزی جامع مسجد شریف کریانی تالاب نے افسوس کا اظہار کیا۔