بنی میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس کااہتمام
پی ڈی پی اوربی جے پی پرریاست کو تو ڑنے کاالزام لگایا
حافظ قریشی
کٹھوعہ// ریاست کے سابق ڈپٹی سپیکر اورنیشنل کانفرنس کے سرکردہ لیڈر غلام حیدر ملک کی سرپرستی میں ضلع کٹھوعہ کے بنی علاقے میں نیشنل کانفرنس نے ایک خصوصی اجلاس کااہتمام کیاجس میں متعلقہ حلقہ انتخاب سے وابستہ لوگوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ اگلے سال ہونے والے انتخابات کے ضمن میں نیشنل کانفرنس پارٹی نے ریاست بھرمیں اپنی سیاسی سرگرمیاں پہلے سے تیز کردی ہیں اور ایک حصہ کے طورپر علاقہ بنی میں پارٹی کے سینئر لیڈر غلام حیدر ملک نے ایک خصوصی اجلاس اہتمام کیا جس میں بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے چوٹی کے لیڈر حیدرملک نے بھاجپا اورپی ڈی پی کو ہرمحاذ پر ناکا م قرار دیتے ہوئے ان پر ریاستی عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے اور ریاست میں آپسی پھوٹ پیدا کر نے علاوہ ریاست کو توڑدینے کا الزام لگایاہے۔ملک نے دونوں پارٹیوں پرالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کے لالچ میں دنوں پارٹیوں نے پوری ریاست کو بربادی کے دہانے پر لے جانے کےلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی یہاں تک راستے میں سرکار کاجنازہ نکال کر مخلوط اداروں کو نیست نابود کرکے اپنا اتحاد ختم کردیا۔ انہوںنے اس موقع پرمزید کہاہے کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ سے ریاست کو جوڑنے کاکام کیا ہے اور سکیولر جمہوری اتحاد کی فضا کو برقرار رکھنے کےلئے نیشنل کانفرنس نے اختیاری پذیرائی عمل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ آرٹیکل35اے جموں وکشمیر کا بنیادی حق ہے اور اس دفعہ کو منسوخ کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانے کےلئے پارٹی کے کاوشیں اورجدوجہد جاری رہے گی۔ انہوںنے الز ام لگایاکہ دفعہ 35اے کی تنسیخ کے باعث ریاست کی عوام کے حقوق سلب ہوں گے اوراس طرح کے اقدامات اٹھانے سے عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مترادف ہوگا۔
ریاست کی پیچیدہ صورتحال کےلئے بی جے پی ذمہ دار: سلاتھیا
جموں// سابق ریاستی وزیراورنیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکرٹری سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے کہا ہے کہ بھاجپا نے جموں خطہ کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیاہے جوکہ باعث تشویش ہے ۔یہاں جاری پریس بیان میں سلاتھیہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ بھاجپا نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کرنے کے بعد تمام حدود پارکرتے ہوئے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ انہوںنے مزیدکہا کہ بھاجپا نے تمام محاذوں پر ناکام ہوتے ہوئے جموں خطہ کو پسماندگی کی طرف دھکیل دینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی ہے اوراپنے نجی مفاد میں اتحاد کرکے مخلوط سرکار میں حصہ بن کر ہرممکن انسانیت کی خلاف ورزی کی ہے ۔ سلاتھیہ نے یہ بھی کہا کہ تین سال کے مدت کے دوران سرکار میں شریک کے طورپر کام کرنے والی پارٹی نے جموں کی عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کا برتا¶ کیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیاہے کہ نیشنل کانفرنس کے بر سر اقتدار ہوتے ہوئے ریاست کے تینوں خطوں کی عوام کے ساتھ یکساں سلوک کا برتا¶ کیاگیا لیکن بدقسمتی سے موجودہ کی مخلوط سرکار جب سے قیام میں آئی تھی لوگوں کو پریشانی کے دورگذر ماحول سے گزرنا پڑا، ریاست بھر میں بے روزگاری مسائل کے علاوہ ترقیاتی پروگرام ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ متعدد عوامی بہبودی سکیموں کی عمل آوری میں غیر سنجیدگی کے سبب لوگوں کے مسائل بڑھتے ہی بڑھتے گئے۔ سلاتھیہ انتخابی اسمبلی حلقہ وجے پورکے کوٹلی رائے پورمیںپارٹی کارکنوں کی جانب سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر بولتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ ریاست کی موجودہ پیچیدہ صورتحال کےلئے بھاجپا پوری طرح سے ذمہ دار ہے ۔میٹنگ میں رچھپا ل چاند‘ نریش کمار‘ امت کمار ‘صدیق حسین ،شیرمحمد،سنجے کمار µمکیش کمار، راکیش کمار‘ سونو کمار اوردانش ملک جوکہ بھاجپا سے نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے موجود رہے ۔
بلاک چنہنی کے کٹوالت‘پچونڈ اورمٹلوا
صاف و شفاف ماحول کیلئے پاک قرار
اودھمپور // ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور نے ا علان کیاہے کہ بلاک چنہنی میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے سبب میں اورصاف وشفاف ماحول کےلئے کٹوالا‘ پچھوٹ اورمٹلوا بطورتین پنچایتی حلقے مانے جاتے ہیں ہے ، ان باتوں کی جانکاری ضلع ترقیاتی کمشنر بھاری تعداد میں اجتماع لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے دی ہے۔ انہوںنے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ لوگوں کے بھرپور تعاون سے آج تینوں حلقوں میں ترقیا تی سرگرمیاں فیاض عمل ہوچکی ہیںہے ۔لہذا تمام سٹیک ہولڈروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کے عوام کے تئیں بڑھتے قدموں میں اپنا بھرپورتعاون فراہم کرے تاکہ پورے علاقہ میں بہتر ماحول پیدا کرنے میں مد دمل سکے۔انہوںنے سرکارکی جانب سے چلائی جارہی سوچھ ابھیان مہم کو عام کرنے کےلئے عوام میں بیداری لانے کی ضرورتوں پر بھی زوردیاہے۔
ریاست کی پہلی تجارتی میگزین” وائی برینٹ کارپوریٹ‘کا اجرائ
جموں// ریاست جموں وکشمیرکے سابق نائب وزیراعلی اورایم ایل اے گاندھی نگر کویندر گپتا نے تجارتی شعبہ سے متعلق ریاست کی پہلی رنگ دار میگزین” وائی برنٹ کارپوریٹ “کی رسم اجرائی کی۔اس سلسلہ میں ٹیچر بھون میں ایک رنگارنگ موسیقی پروگرام کی جھلکیاں بھی پیش کی گئی جس میں صوفی انداز میں موسیقی کی دلکش نغمے بھی گائے ہوئے۔اس موقع پر آئی این ایس کے زیرماتحت رجسٹرڈ پوشتاح ایڈواٹائزنگ ایجنسی کے 10سالہ تجربہ کاری کے ساتھ نبھائے گئے کردار پر بھی مسرت کا ماحول پیدا ہوا ۔ اس موقع پر نامور ماہرین مجسمہ کار گوبندسنگھ رانا(ریٹائرڈ) بطورمہمان خصوصی کے طور پر فائض رہے جبکہ سونیکا ملہوترہ ، ایڈیٹر وائی برینٹ کارپوریٹ کے علاوہ راکیش چندر سی ای او ایڈوٹائزنگ ایجنسی بھی موجود رہے ۔ ذرائع نے خبری دی ہے کہ پوشتاح گروپ ایڈواٹائزنگ ایجنسی نے میگزین کوشائع کرنے میں اپنا بھرپورتعاون فراہم کیا۔سرگرمی کے ساتھ اس ضمن میں اہتمام کئے گئے پروگرام کا آغاز چراغ روشن سے کیاگیا۔نامور صوفی نغمہ کار رنجہان علی نے اس موقع پر سامعین کے دل جیت لئے بعداازاں مہمان خصوصی نے انہیں انعامات سے نوازا ۔