رام بن میں گاڑیوں کی چیکنگ
۔35 گاڑیوں کا ایم وی ایکٹ کے تحت چالان
رام بن //ٹریفک کی خلاف ورزیوں جیسے کہ اور لوڈنگ ، تین سواریاں بٹھانے اور بغیر ہیلمٹ و غیرہ کے وہیکلز چلانے کی بدعت کا خاتمہ کرنے کے لئے رام بن پولیس نے ایس ایس پی رام بن انیتا شرما کی ہدایت پر اور زیر نگرانی ایڈشنل ایس پی سنجے پریہار، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اصغر ملک اور ایس ایچ او رام بن انسپکٹر وجے کوتوال کے ہمراہ ضلع کے مختلف مقامات جیسے کہ میترا، شان پیلس، گول روڈ، جھولا برج و غیرہ پر ناکہ لگائے اور 35 وہیکلز خاص طور سے د و پہیہ کو ایم وی ایکٹ کے تحت چالان کیا۔چالان کرنے کے علاوہ نوجوانوں کو ہیلمٹ پہننے کی عادت ڈالنے اور ٹریفک کی خلاف ورزیاں نہ کرنے کی کی ہدایت دی گئی۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے چنانچہ ان سڑکوں پر اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں ،اسکلئے پولیس کی جانب سے ایم وی ایکٹ کے تحت حفاظتی اقدام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ پولیس نے رام بن کے عام لوگوں سے پولیس کو اپنا بھر پور تعاون دینے کی استدعا کی ہے،تاکہ پولیس ہر سطح پر جرائم سے پاک سماج مہیا کرنے کے قابل ہو۔
بھدرواہ کالج میں کیئرئر کونسلنگ کے موضوع پر لیکچر
بھدرواہ //گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ کی جانب سے شعبہ لائف لانگ لرننگ یونیورسٹی آف جموں کے اشتراک سے یک روزہ کئیرئیر کونسلنگ کے سلسلہ میں متعدد لیکچر منعقد کئے گئے، جس میں کالج کے طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کی قیادت ڈاکٹر جاوید اقبال نے کی جبکہ کمانڈنگ افسر 4 ۔آر آر بھدرواہ کرنل ڈی ڈی پانڈے مہمان خصوصی تھے۔ڈاکٹر جاوید نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کالج میں طلاب کود ستیاب مواقعوں کو اجا گر کیا۔پروفیسر سندیپ کوتوال نے مختلف شعبوں بشمول میڈیکل، انجینئرنگ، سول سروسز اور انڈین ملٹری فورسز میں مختلف کئیر ئیر انتخاب کو متعارف کیا۔خصوصی ریسورس پرسن اور مہمان خصوصی کرنل پانڈے نے ملٹری اور نیم فوجی دستوں میں کئیر ئیر کا انتخاب کرنے کیلئے ایک اچھا اور جذباتی لیکچر دیا ۔دیگر ریسورس پرسنز میںپروفیسر ناز زرگر اور پروفیسر پرتھوی راج بھی تھے جنھوں نے متعلقہ شعبوں میں کئیر ئیر کا انتخاب کرنے پر تفصیلی جانکاری فراہم کی۔تمام لیکچروں کے بعد تبادلہ خیال کی نشست منعقد کی گئی ،جو کہ خواہشمندوں کے لئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوئی۔تقریب میں نظامت کے فرائض کالج کے سٹاف سیکرٹری پروفیسر سندیپ کوتوال نے انجام دئے اور شکریہ کا ووٹ بھی پیش کیا۔پروگرام کا انعقاد کالج کے پرنسپل پروفیسر ایس ایس بھلوال اور ڈائریکٹر ڈی ایل ایل ،جموں یونیورسٹی ڈاکٹر کویتا سوری کی رہنمائی میں کیا گیا ۔پروگرام میں شرکت کرنے والے دیگران میں میجر این جھا، پروفیسر اروسامٹو، پروفیسر رامیشور،پروفیسر اجے اور پروفیسر ادریس بھی شامل تھے۔
ٹریکٹر حادثہ میں ایک ہلاک ،دو مضروب
ایم ایم پرویز
رام بن //ضلع کے موضع سمبڑھ کے باجمستا میں پیر کی شام کوایک ٹریکٹر حادثہ میں ایک شخض ہلاک اور دو اشخاض سنگین طور سے زخمی ہوئے ہیں ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم فوری طور سے جائے موقعہ پر روانہ ہوئی ،جس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ حادثہ میں ہلاک ہوئے شخض کی شناخت پریتم سنگھ عمر22سال ولد کیسر سنگھ ساکنہ باجمستا سمبڑھ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی پہچان عارف احمد کٹوچ ولد محمد شریف کٹوچ ساکنہ پانچال اکھڑال اور مظفر احمد ولد محمد شفیع ساکنہ داردائی مگرکوٹ تحصیل اکھڑال کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کی ہے۔
سیاسی کارکنان کی کانگریس میں شمولیت کا دعویٰ
کشتواڑ// پی ڈی پی، بھاجپااورنیشنل کانفرنس سے درجنوں کارکنان کی کانگریس میں شمولیت کے سلسلے میں منعقد ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پارٹی لیڈران نے نئے کارکنان کی کانگریس میں شمولیت کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع کی کہ یہ لوگ پارٹی کیلئے محنت کریں گے اور ریاستی عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت عوام دوست سیکولرجماعرت کے نظریے کو گھر گھر پہنچائیں گے۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس موقعہ پر ایم ایل اندروال جی ایم سروڑی نے کہاکہ کانگریس میں نئے کارکنان کی شمولیت یقینی طورپرکانگریس کے روشن مستقبل ہی نہیں بلکہ مجموعی طورپرریاست جموں وکشمیرکیلئے نیک شگون ہے۔نئے کارکنان نے کہاکہ وہ کانگریس میں شمولیت پرخوش اورمطمئن ہیں اورپارٹی کوزمینی سطح پرمضبوط بنانے کیلئے سخت محنت ودیانت کامظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس سرکارنے غلام نبی آزادکی قابل قیادت میں جموں وکشمیرمیں اپنے مختصر سے دورمیں اچھی حکمرانی کی ایک مثال قائم کی جسے آج تک لوگ سراہتے ہیں اور تادم زندگی سراہتے رہیں گے کیونکہ غلام نبی آزادکی حصولیابیاں دہائیوں سے برسراقتدار جماعتوں پربھاری پڑتی ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ آزادنے جموں وکشمیرمیں بحیثیت وزیراعلیٰ اچھی حکمرانی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی،امن اورترقی کے میدان میں مثالی کام کیاجن میں انہیں مثالی فتح بھی حاصل ہوئی۔اُنہوں نے کہاکہ لوگوں کواب احساس ہوگیاہے کہ کانگریس ہی وہ واحد ایسی جماعت ہے جووعدوں کووفاکرنے کی حلاحیت اوردیانے رکھتی ہے۔سروڑی نے کہاکہ نوجوانوں کی بہتری کیلئے کانگریس کے پاس ایک واضح ایجنڈاہے۔سروڑی نے نوجوانون کی جانب متوجہ ہوتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کوریاست کی سیاست میں اہم ذمہ داری نبھانی ہے اور نوجوانوں کوآگے آنے کاموقع دیاجاناچاہئے۔
مویشی سمگلنگ کی کوشش ناکام ،17 مویشی بازیاب
رام بن //مویشیوں کی سمگلنگ کی بدعت سے نمٹنے اور مویشی سمگلروں کے ساتھ سختی سے کارروائی کرنے کی کائوشوں کو جاری رکھتے ہوئے رام بن پولیس نے ایس ایس پی رام بن انیتا شرما کی ہدایت پر ایس ایچ او رام بن انسپکٹر وجے کوتوال نے زیر نگرانی ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر رام بن اصغر ملک اور ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہار شان پیلس کے نزدیک ایک خصوصی ناکہ لگایا ۔دوران چیکنگ اور گاڑیوں کی تلاشی کے پولیس نے ایک ٹرک زیر نمبرJK 02AS/ 6283 کو روکا اور اسکی تلاشی کے بعد اس میں مویشی پائے جنھیں غیر قانونی طور سے کشمیر کی جانب لیا جا رہا تھا ۔ٹرک میں لدے ہوئے تمام17 مویشیوں کو باز یاب کیا گیا اور ٹرک کو ضبط کیا گیا ۔ٹرک ڈرائیور نذیر احمد ولد محمد منشی ساکنہ گول گجرال ،جموں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 127/2018 زیر دفعہ 188 آر پی سی پولیس اسٹیشن رام بن میں درج کیا گیا ہے۔
این سی کا جگت رام کے انتقال پر اظہار تعزیت
جموں //نیشنل کانفرنس نے ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ علاقہ دھروٹھ (منڈول) کے پارٹی لیڈر ماسٹر جگت رام کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں پارٹی نیجگت رام کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ا ور مرحوم کی شانتی کے لئے دعا کی ہے۔تعزیت کرنے والوں میں سابقہ ایم ایل اے ڈاکٹر چمن لعل، پارٹی کے ضلع صدر رام بن سجاد شاہین، محمد عارف میر، ٹھاکور چیل سنگھ ،موکند لعل ،محمد فاروق و دیگران شامل ہیں۔یا د رہے کہ ماسٹر جگت رام نے بی ایس پی کو چھوڑ کر 2002 میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیا رکی تھی، انہوں نے 1996میں رام بن اسمبلی حلقہ کے لئے انتخاب میں بھی شرکت کی تھی ،جہاں پر وہ ہار گئے تھے۔
ڈوڈہ پولیس کا عوامی دربار
ڈوڈہ //ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کی ہدایت ڈوڈہ میں ایک پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں مقامی معززین نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پولیس ۔عوام کے رشتے مستحکم بنانا تھا اور انکے پولیس و سول انتظامیہ کے مسائل کی شنوائی کرنا تھا ۔اجلاس میں70سے 80لوگوں نے شرکت کی۔شرکائے میٹنگ نے پولیس انتظامیہ کی وساطت سے متعدد مطالبات متعلقہ حکام کے سامنے رکھے ۔ایس پی نے شرکائے میٹنگ کو یقین دلایا کہ اْن کی طرف سے اْجاگر کئے مسائل اور مطالبات کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لا کر حل کروانے کی کوشش کی جائے گی۔اْنہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ پولیس کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کرکے اْن کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ منشیات ،غیر قانونی شراب، جنگلی جڑی بوٹیوں اور لکڑی کی سمگلنگ جیسے جرائم پر قابو پایا جا سکے اور جرائم سے پاک معاشرہ کی تعمیر ممکن ہو سکے۔اْنہوں نے علاقہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارہ کو بنائے رکھنے اور امن و امن کی فضا قائم رکھنے پر بھی زور دیا۔شرکا نے پولیس کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے جرائم کے کیسوں سے نمٹتے ہوئے سماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی صلاح دی تاکہ ضلع میں پر امن ماحول برقرار رکھا جائے۔ایس ایس پی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پولیس ضلع میں ایک شفاف اور یماندار پولیس انتظامیہ فراہم کرے گی۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ایس پی آپریشنز رویندر پال سنگھ، ایدیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرز ونے کمار، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز افتخار احمد، ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر منصور ایاض ، ایس ایچ او پل ڈوڈہ انسپکٹر منیجت سنگھ اور انچارج پولیس پوسٹ ڈی ایچ ڈوڈہ نے بھی شرکت کی۔منصور ایاز نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔