ڈی سی کشتواڑکی ہدایات پر عمل نہ کرنے کا شاخسانہ
تحصیلداروں ،نائب تحصیلداروں ،قانونگواور پٹواریوں کی تنخواہ روک دی گئی
کشتواڑ// فائنانشل کمشنر ریونیو کی جانب سے پہلے ہی جاری حُکم کے مطابق ایک پٹواری کو اپنے مقرر کردہ حلقہ میں ہفتہ میں دو دن حاضر ہونا ہے خصوصاً پیر اور جمعرات کو صُبح 10:00بجے سے شام 4:00بجے ،تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیاور کسی بھی درخواست دہندہ کی کام التوا میں نہ رہے۔اسی سلسلہ میں تک ضلع کشتواڑ میں محکمہ ملا کے افسروں و اہلکاورں کے ساتھ متعدد اجلاس منعقد کئے گئے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے بار ہا ضلع کے تحصیلداروں ،پٹواریوں کو یہ ہدایات من و عن لاگو کرنے کی ہدایت دی اور انہیں مذکورہ دن وں میں اپنے ٹھہرنے کی جگہ کے تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ اسے عام لوگوں کی جانکاری کے لئے مشتہر کیا جا سکے۔ڈی سی نے مشاہدہ کیا کہ تحصیل مغل میدان کے بغیرکسی بھی دیگر تحصیل سے اسکا جواب موصول نہیں ہونے پر معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیا ،ڈی سی نے مزید بتایا کہ ضلع کے عوام سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ حلقہ پٹواری عام طور سے دستیاب نہیں ہیں،جسکی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈی سی انگریز سنگھ رانا کے ہدایات پر اے سی آر کشتواڑ اندرجیت سنگھ نے ضلع ٹریجری افسر /ٹریجری افسران سے کہا ہے کہ وہ تحصیل بونجواہ ،دربھشالہ ،کشتواڑ، چھاترو،ناگسینی ،پاڈر، مچیل، دچھن ،مڑواہ واڑون کے تحصیلداروں ،نائب تحصیلداروں ،قانون گوز اور فیلڈپٹواریوں کی تنخواہ تا حُکم ثانی روک دینے کی ہدایت دی ہے۔
رام بن میں پولیس دربار کا انعقاد
رام بن //رام بن میں پولیس ۔عوام کے ایک اجلاس کا انعقاد ہوا ،جس میں علاقہ کے معزز شہریوں ، این جی اوز اور سول سوسائٹی گروپوں کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کی قیادت ایس ایس پی انیتا شرما نے کی، جس میں ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہار، ایس ڈی پی او بانہال اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بانہال بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران شُرکا نے متعدد مسائل پیش کئے ،جن میں سے پولیس محکمہ سے وابستہ بیشتر مسائل موقعہ پر ہی حل کئے گئے۔دیگر مسائل کے بارے میں شرکا کو یقین دیا گیا کہ یہ مسائل متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھا ئے جائیں گے ،تاکہ انکا فوری طور سے ازالہ ہو سکے۔پولیس دربار کا اختتام شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔
ترینکل سڑک کی تعمیر کا کام بحال
کاہرہ //کاہرہ ترینکل سڑک جو عرصہ دراز سے زیر تکمیل تھی کی تعمیر کا کام شرو ع ہونے پر مقامی لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق اس روڈ کا کام دس سال قبل شروع کیا گیا لیکن چار کلومیٹرسڑک بھی مکمل نہ ہو پائی۔ گاؤں کے چند معزز ین نے کوشش کر کے کام شروع کروایاہے۔مقامی لوگوں نے بغیر معاوضہ کے اپنی زمینوں کو چھوڑ دیا اور اپنی فصلوں کو کاٹ کر تعمیر کی راہ ہموارکی۔لوگوں نے گورنر سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کے پھل دار درختوں اورفصلوں کانقصان ہوا ہے ان کے حق میں معاوضہ واگزار کیا جائے۔