بلدیاتی انتخابات کوایک ماہ باقی لیکن متوقع اُمیدواروں نے مہم پہلے ہی شروع کردی
جموں//اگرچہ میونسپل انتخابات کی باتیں گردش کررہی ہیں لیکن ابھی تک سیاسی جماعتوں نے اُمیدواروں میں ٹکٹیں تقسیم نہیں کی ہیںتاہم ٹکٹ حاصل کرنے کی دورمیں شامل متوقع آزاداُمیدوار وں کی طرف سے انتخابی مہم شروع کردی ہے۔بہت سے متوقع اُمیدوارمتعلقہ سیاسی جماعتوں کے باضابطہ اعلانات کے بغیرہی میدان میں کودپڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ جولائی میں سابق گورنر این این ووہرہ نے میونسپل انتخابات کے عمل پرتبادلہ خیال کیاتھااورانتظامیہ سرگرمیوں میں سرعت لائی تھی اوراب نئے گورنر ستیہ پال ملک نے پہلی ہی ریاستی انتظامیہ کونسل کی میٹنگ میں میونسپل اورپنچایت انتخابات کاباضابطہ عمل شروع کرنے کافیصلہ لیا۔ ایس اے سی فیصلے کے مطابق میونسپل اداروں کے انتخابات چارمرحلوں میں یکم اکتوبرسے 5 اکتوبرکے درمیان اوراسی طرح پنچایتی انتخابات آٹھ مرحلوں میں 8نومبر سے 4 درمیان منعقدکرنے کااعلان کیا۔ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمنداورجوآزاداُمیدوارکے طورپرانتخاب لڑناچاہتے ہیں نے متعلقہ وارڈوں میںمیٹنگیں منعقدکرنی شروع کردی ہیں۔اس کے علاوہ ان متوقع اُمیدواروں نے خوشی غمی دونوں قسم کی تقریبات میں بھی حصہ لیناشروع کردیاہے۔کچھ متوقع اُمیدوار متعلقہ وارڈوں اورپنچایتوں میں گھرگھرجانے کی مہم بھی شروع کرچکے ہیں۔کچھ نے ووٹرفہرستوں کوجمع کرناشروع کردیاہے اورساتھ ہی سماجی تنظیموں وپارٹی کے ساتھ میٹنگوں کاسلسلہ شروع کردیاہے جس کامقصدآمدہ بلدیاتی انتخابات میں جیت درج کراناہے۔بی جے پی اورکانگریس سے ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے کافی تعدادمیں نوجوان دوڑمیں ہیں ۔اگرچہ ایک مہینہ انتخابات کیلئے باقی ہیں لیکن متوقع اُمیدواروں نے تیاریاں پہلے سے ہی شروع کردی ہیں اوریہ لوگ دیہی وشہری علاقوں میں بڑے وچھوٹے تمام طرح کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ متوقع اُمیدواروں نے سوشل میڈیاپربھی مہم چھیڑرکھی ہے اورساتھ ہی لوگوں کے ساتھ بھی تعلقات کوخوشگواربنارہے ہیں۔
شیعہ فیڈریشن نے والہانہ استقبال کیا
جموں//شیعہ فیڈریشن کی طرف سے ہندئوں کے تہوار جنم اشٹمی کے موقعہ پر برآمد ہونے والے جلوس کا استقبال کیاگیا ۔جموں میں برآمد ہوئے جلوس کا استقبال کرتے ہوئے شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے بھائی چارے اور امن و امان کے قیام پرزور دیا۔ اس دوران فیڈریشن کی طرف سے مشروبات کا اہتمام بھی رکھاگیا۔ یہاں جاری بیان کے مطابق عا شق خان نے جلوس کا استقبال کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں بھائی چارے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ ناعاقبت اندیشوں کی طرف سے جموں کشمیر کی اصلی پہچان یعنی بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہورہی ہیں اس لئے سب کی یہ متفقہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھائی چارے کو مضبوط بنائیں اور مذموم کوششیں کرنے والوں کو ناکام بنایاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ مذہبی تہواروں کے موقعہ پر ایک دوسرے کے جذبات واحساسات کی قدر کی جانی چاہئے اور اسی سے بھائی چارگی کی روایت مضبوط ہوسکتی ہے ۔
مشترکہ مقابلہ جاتی2018 اور دیگر امتحانات
پبلک سروس کمیشن نے نئی تاریخوں کا اعلان کیا
سرینگر //جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے ستمبر2018 میں منعقد ہونے والیمشترکہ مقابلہ جاتی امتحان سمیت دیگر مختلف امتحانات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔کمیشن کے ترجمان کے مطابق جے اینڈ کے کمبائنڈ کمپی ٹیٹو ا( پری لمنری) امتحانات2018 جو شیڈول کے مطابق2 ستمبر2018 کو ہونے والے تھے اب 16 ستمبر2018 کو منعقد ہوں گے۔سول جج( جونیئر) ڈویثرن/ مُنصف کے لئے امتحان کی تاریخ28 اکتوبر2018 مقرر کی گئی ہے۔بائیو کمسٹری اور میوزک کے لئے لیکچرار10+2 کی اسامیوں کے لئے تحریری امتحانات30 ستمبر2018 ء کو منعقد ہوں گے۔میڈیکل افسر آیورویدک، ہومیو پیتھی اور یونانی کے لئے تحریری امتحان30 ستمبر2018 کو لیا جائے گا۔کیجولٹی میڈیکل افسر/ لیڈی میڈیکل افسر کے لئے تحریری امتحانات30 ستمبر2018 کو منعقد ہوں گے۔
بی جے پی وفد گورنر سے ملاقی
سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ کی قیادت میں سُنیل شرما اور اشوک کول پر مشتمل پارٹی کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔وفد نے گذشتہ روز ہوئی ریاستی انتظامی کونسل میٹنگ میں بلدیاتی اداروں اور پنچائتوں کے انتخاب سے متعلق لئے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ وفد نے اس فیصلے کو لوگوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک بامعنی قدم قرار دیا۔وفد نے ترقیاتی معاملات سے متعلق کئی امور غور کی نوٹس میں لائے۔ انہوں نے کشمیری مہاجرین کو درپیش کئی مسائل کے بارے میں بھی گورنر کو جانکاری دی۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ریاست میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور جموں اور دیگر علاقوںمیں کشمیری مائیگرینٹ کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے وفد سے تلقین کی کہ وہ ریاست میں امن اور خوشحالی کے قیام کے لئے کام کریں۔
ایس اے ایس بی ممبر کی گورنر سے ملاقات
سرینگر //شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے ممبر وجے دھر نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک جو بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، کے ساتھ ملاقات کی۔وجے دھر نے ستیہ پال ملک کو ریاست کا گورنر مقرر کئے جانے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے شری امر ناتھ جی یاترا کو مزیدآرام دہ بنانے کے لئے بورڈ کی جانب سے کی جارہی کوششوں کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔گورنر اور وجے دھر نے ریاست کے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے سے متعلق کئی معاملات پر غور وخوض کیا۔گورنر نے نوجوانوں کی مجموعی ترقی کے لئے انہیں بھرپور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔ انہوںنے وجے دھر سے تلقین کی کہ وہ قومی سطح کے مقابلوں کے لئے نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے اپنا اثر و روسوخ استعمال کریں۔
پدم ایوارڈ2019 کیلئے نامزدگی کا عمل شروع
نئی دہلی //یوم جمہوریہ2019 ء کو دیئے جانے والے پدم ایوارڈز کے لئے نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔نامزدگیاں بشمول خودکی نامزدگی آن لائین پورٹلhttps://padmaawards.gov.in/padma_home.aspx. پر درج کی جاسکتی ہے۔پدم ایوارڈز ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز مانے جاتے ہیں جو یوم جمہوریہ پر دیئے جاتے ہیں۔یہ ایوارڈ غیر معمولی کارکردگی کے لئے پدم وبھوشن،پدم بھوشن اور پدم شری کی صورت میں دیئے جاتے ہیں۔یہ ایوارڈ اُن شخصیات کو دیئے جاتے ہیں جو کسی بھی صورت میں عوامی خدمت میں پیش پیش رہ کر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔نامزدگی سماجی خدمت، فنون لطیفہ، کرافٹس، موسیقی، تہذیب، سائنس، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمت کے شعبوں کو مد نظر رکھ کی جاسکتی ہیں۔پدم ایوارڈز ایک مخصوص کمیٹی کی سفارشات پر دیئے جاتے ہیں۔ یہ کمیٹی ہر سال وزیر اعظم تشکیل دیتے ہیں۔
پریہ جرال کے بھاجپالیڈران پر الزامات قابل مذمت:زمردحبیب
سرینگر// کشمیر تحریک خواتین کی سر براہ انجم زمردہ حبیب نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ’بیٹی بچاوٗ ‘ اور’ ناری شکتی ‘کے کھوکھلے نعرے دینے والے برُی طرح ایکسپوز ہورہے ہیں اُن کے اصلی چہرے سامنے آرہے ہے جموں بھاجپا مہلا مورچہ کی سینئر خاتون لیڈر پریہ جرال نے بی جے پی تنظیم میں عورت کارکنان کو جنسی استحصال کے سنگین معاملات کو عوام میں لا کر جُرت مندی کا اظہار کیا۔کشمیر تحریک خواتین کی سر براہ زمردہ حبیب نے اس معاملے کو لے کر نہایت تشویش و فکر مندی کا اظہار کرتے کہا کہ بی جے پی کے ہاتھوں اب جموں کشمیر کی ماں بہنوں کی عفت بھی محفوظ نہیں ہے۔خالی کھوکھلی باتوں سے معصوم عورتوں کا تنظیم میں اندراج کر کے اُنہیں مرد لیڈران سے جسمانی تعلقات قایم کرنے کے لئے دباوء ڈالنا، جیسا کہ پریہ جرال نے کھلے عام کہا،نہایت شرمناک و افسوسناک نازیب حرکتوں کی صرف مذمت ہی نہیں کی جانی چاہئے بلکہ عورتوں کے ساتھ جنسی استحصال کرنے والوں کو سخت سزا دینی چاہئے ۔زمردہ حبیب نے کہا کہ ویڈیو میں بہن پریہ جرال کی بے بسی دیکھ کر نہایت دکھ و افسوس ہوا ،ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ بی جے پی کے دانت دکھانے کے اور،کھانے کے اورہیں۔بہن پریہ جرال سے ہم کہنا چاہتے ہیں کہ وہ مزید جرُت مندی کا اظہار کرے اور اُن بی جے پی والوں کا نام ظاہر کرے جو عورتوں کی عزت سے کھلواڑ کرتے ہیں تاکہ باقی بہنیں استحصالی عناصر سے بچ سکیں۔ زمردہ حبیب نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ ہماری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے مگر یہ پارٹی یا اور کوئی بھی پارٹی یا شخص جو عورتوں کی عزت کا سودا کرتے نظر آئے کو بخش نہیں جائیگا جو لوگ عورتوں کو ترقی یا کسی اور چیز کے بہانے اُن کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچائے اور اُس کا جینا حرام کرے کو قانون کے سکنجے میں جکڑا جا نے چاہئے، چاہئے اپنے آپ کو طاقتوارسمجھنے والے بی جے پی ہی کیوں نہ ہو ۔ اپنے منصب و اختیار کا نا جائیز استعمال کر کے عورتوں کا جنسی استحصال کو کسی بھی صورت میں بر داشت نہیں کیا جائیگا ہم گورنر انتضامیہ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ ’’ کیا واقعی آپ اُن کے اپنے بندے ہو‘‘ اگر ایسا نہیں تو عورتوں کو ہراساں اور جنسی استحصال کے خلاف جو کمیٹی تشکیل دی گئی تھی وہ کہاں ہے ،جو ایکٹ وجود میں لائے گئے تھے اُن کا بہتر استعمال کیا جائے تاکہ درندہ نما لوگوں کے شر سے جموں کشمیر کی بیٹی محفوظ رہے۔ زمردہ حبیب نے جموں کی بہن پریہ جرال سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے استحصالی عنا صر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔
وفافائونڈیشن کاکیرلاکے سیلاب متاثرین کیلئے ایثار
امدادی سامان جموں وکشمیرکیحوالے کیا
جموں//یوتھ لیڈر اورچیئرمین وفافائونڈیشن کے چیئرمین پرویزوفااوران کے ساتھیوں کی طرف سے کیرلہ کے سیلاب زدگان کے لئے ایک ٹرک ریلیفجمع کی ہے کویہاں گذشتہ روز جموں وکشمیربنک کے حوالے کیاگیا۔ اس کار خیر میںوفافائونڈیشن کے رضاکاروں اوراس کے چیئرمین پرویزوفاکا کلیدی رول رہا۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کیرل کے لوگوں کے لئے راحت کا سامان جمع کیا ہے جس میں ادویات، کپڑے،بستر، اور دیگر ساز وسامان شامل ہے ۔یہ امدادسامان جموں وکشمیربنک کے ذریعے کیرل تک سیلاب متاثرین کوپہنچایاجائے گا۔
ایس ایم وی ڈی ایس بی کے ممبر گورنر سے ملاقی
سرینگر //شری ماتا ویشنو دیویشرائین بورڈ کے ممبر جسٹس ریٹائرڈ پرمود کوہلی نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ریاست کا گورنر مقرر کئے جانے پر مبارک باد پیش کی۔گورنر کو شرائین بورڈ کے کام کاج کے بارے میں جانکادی دینے کے علاوہ جسٹس کوہلی نے انہیں یاتریوں کی سہولیت کے لئے عملائے جارہے مختلف پروجیکٹوں کے بارے میں بھی بتایا۔انہوں نے گورنر کو بورڈ انتظامیہ سے جڑے کئی قانونی معاملات کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری دی۔