جموں کے کسانوں نے ڈریگن فروٹ کی کھیتی کرنا شروع کی
جموں//جموں کے کسانوں نے غیر ملکی پھل 'ڈریگن فروٹ' کی کھیتی کرنا شروع کی ہے جس سے ان کو اچھا فائدہ پہنچ رہا ہے اور دکانداروں کو بھی ایک نیا پھل بیچنے کو مل گیا ہے ۔ماہرین کا ماننا ہے کہ 'ڈریگن فروٹ' گردے کے مرض، شوگر وغیرہ جیسے کئی امراض کا موثر علاج بھی ہے ۔جموں سے 13 کلو میٹر دوری پر واقع دمانہ گا¶ں سے تعلق رکھنے والے ہربنس لال چودھری نے گیارہ کنال اراضی پر اس پھل کا باغ لگایا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ پھل کافی منافع بخش بھی ہے اور کئی امراض کا علاج بھی ہے ۔انہوں نے باقی کسانوں سے بھی اپنی کھیتوں میں اس پھل کو لگانے کی تاکید کی۔موصوف کسان نے کہا کہ میں نے گیارہ کنال اراضی پر ڈریگن فروٹ لگائے ہیں۔انہوں نے کہا: 'میں نے گیارہ کنال اراضی پر ڈریگن فروٹ کے درخت لگائے ہیں، تین سال ہو گئے ، اس سال کافی اچھی فصل ہے میں باقی کسانوں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ اپنی کھتیوں میں اس پھل کو لگائیں'۔ہربنس لال نے کہا کہ ایک کنال میں اس پھل کے 60 سے 70 درخت لگتے ہیں اور ہر درخت سے دس سے پندرہ کلو پھل آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈریگن فروٹ فی کلو دو سو سے ڈھائی سو روپے میں بیچا جاتا ہے ۔موصوف نے کہا کہ یہ فروٹ فائدہ بخش ہی نہیں بلکہ گردے کے مرض، شوگر وغیرہ جیسے کئی امراض کا موثر علاج ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کلسٹرال کو کم کرنے اور پیٹ کی تمام بیماروں کے لئے بھی فائدہ مند ہے ۔بتا دیں کہ ڈرگن فروٹ امریکہ، تھائی لینڈ، چین اور انڈونیشا جیسے ممالک میں ہوتا ہے ۔
کشتواڑمیں پولیس کارروائی
شہری غیر قانونی شراب سمیت گرفتار
کشتواڑ//جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کشتواڑ میں غیر قانونی طور شراب کا کاروبار کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔پہاڑی ضلع کشتواڑ میں جموں و کشمیر پولیس نے خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بھٹنہ نگر، ٹھاکرائی میں چھاپہ مارا، کشتواڑ پولیس کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران انہوں نے دیشی شراب کے کاروبار میں ملوث روشن لال ولد سنت رام کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق انہوں نے روشن لال کی تحویل سے ایک بوتل، دو 10 لیٹر اور ایک پانچ لیٹر کین سے بھری دیسی شراب ضبط کر لی۔پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر191/2021 کے تحت پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔سرسبز درختوں کی بے دریغ کٹائی، حکام خاموش تماشائی بل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کشتواڑ پولیس نے منشیات مخالف مہم کو تیز کرتے ہوئے 30 زائد افراد کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
خودکشی کی 2کوششوںکو ناکام بنایاگیا
عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے ضلع کے اندر خودکشی کرنے سے انھیں روک کر دو قیمتی جانیں بچائیں۔ ایک خاتون و ایک نابالغ لڑکے کو کشتواڑ کے علاقے کندنی و چہراڑ سے اس وقت بچایا گیا جب وہ خودکشی کرنے والے تھے۔ پولیس کنٹرول روم کشتواڑ کو ایک ٹیلی فونک اطلاع موصول ہوئی کہ گاو¿ں ہنجلہ کی ایک خاتون اپنی زندگی کو ختم کرنے کے ارادے سے پریشان ذہنی حالت میں بھندراکوٹ کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔ فون کرنے والے نے ملبوسات کی تفصیل شیئر کی اور اسی کے مطابق پی سی آر کا سی سی ٹی وی یونٹ چالو کیا گیا اور خاتون کو گئری نگر قریب پولیس پارٹی نے پکڑا جسکے بعد خاتون کے رشتہ داروں نے مناسب مشاورت کے بعد انہیں اپنے گھرلے لیا۔ایک اور واقعہ میں سروڈسے تعلق رکھنے والا ایک نابالغ لڑکا خود کشی کے لیے کاندنی پل پر دریا میں چھلانگ لگانے والا تھاکہ پولیس کے نوجوانوں نے اسے پکڑ لیا۔ لڑکا صدمے کی حالت میں پایا گیا اور بعد میں انکوائری اور مشاورت کے بعد اسے اس کے خاندان کے حوالے کردیا گیا۔معاملے کی تحقیقات کے نتائج کے بعد قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بجلی کرنٹ لگنے سے 2 گائے ہلاک و 1 زخمی
مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف کیا احتجاج
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ٹھاٹھری کشتواڑ شاہراہ پر درابشالہ کے نزدیک بجلی کرنٹ لگنے سے 2 گائے ہلاک و ایک زخمی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب درابشالہ و ٹھاٹھری کے درمیان بجلی کی 11 کے وی کے ترسیلی نظام میں خرابی آنے کے باعث تار نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود تین گائے اس کی زد میں آ گئیں اور کرنٹ لگنے سے تینوں گائے کئی فٹ نیچے آکر کشتواڑ شاہراہ پر رک گئیں جن میں سے فاروق احمد و محمد ارشاد کی دو گائے موقع پر ہی ہلاک ہوئیں جبکہ ایک شدید زخمی ہوئی۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور محکمہ بجلی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ ایک گھنٹہ مسلسل احتجاج کے دوران شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت رفت بھی معطل رہی۔ احتجاجی مظاہرین نے محکمہ بجلی کے خلاف پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ دلدوز سانحہ پیش آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے متعدد بار ہم نے متعلقہ حکام سے رجوع کرکے بجلی کی ترسیلی نظام کی مرمت کرنے کا مطالبہ کیا لیکن محکمہ نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔مقامی لوگوں کے مطابق کافی عرصہ پہلے بجلی کا ٹاور گر چکا ہے اور محکمہ نے ابھی تک اس کی بھی مرمت نہیں کی ہے۔ انہوں نے محکمہ کے سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرین کو معقول مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس دوران ایکسن پی ڈی ڈی و چوکی آفیسر درابشالہ موقع پر پہنچے اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ متاثرین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی جس کے بعد انہوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔
ڈوڈہ سے کووڈ 19 کے 5 نئے مثبت معاملات
۔5 مریض صحتیاب ،267751 ٹیکے لگائے گئے
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کورونا وائرس کے 5 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور پانچ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کووڈ جانچ کے دوران پانچ افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور پانچ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 84 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7300 پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک کورونا وائرس سے ضلع میں 129 ہلاکتیں ہوئیں ہیں اور 267751 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 25ہزار کا جرمانہ
۔ 1403 ٹیکے لگائے گئے ، 1361 نمونے جمع کیے گئے
رام بن// ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لیے نافذ کرنے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے بدھ کو چہرے کے ماسک نہ پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر گھومنے پر متعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔نافذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے متعلقہ دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 24ہزار700 روپے جرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ اپنے قریبی سی وی سی پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراکیں لیں۔ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ ضلع رام بن میں آج 1403 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراک دی گئی۔چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 1361 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 302، RT-PCR اور 1059 ،RAT نمونے شامل ہیں اس کے علاوہ 1403 افراد کو کوویڈ ویکسین ضلع کے مخصوص ویکسی نیشن مراکز میں دی گئی ہے۔