عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//دہلی حکومت نے ایک بڑے انتظامی ردوبدل کے تحت 72 آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس فہرست میں اے جی ایم یو ٹی(AGMUT) کیڈر کے6ایسے آئی اے ایس افسران بھی شامل ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر میں خدمات انجام دی ہیں یا جو جموں و کشمیر سیکمنٹ سے دہلی میں اہم ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں۔جاری کردہ حکم نامے کے مطابق بپْل پاٹھک، جو اس وقت ایڈیشنل چیف سیکریٹری (سوشل ویلفیئر) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ڈائریکٹر (یو ٹی سی ایس) کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں، کو دہلی حکومت میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری (سوشل ویلفیئر) تعینات کیا گیا ہے۔ وہ ڈائریکٹر (یو ٹی سی ایس) اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ایس سی/ایس ٹی/او بی سی) کا اضافی چارج بھی برقرار رکھیں گے۔اسی طرح سنتوش ڈی ویدیا، جو جموں و کشمیر میں پرنسپل سیکریٹری (خزانہ) کے طور پر تعینات تھے، کو گورنمنٹ آف نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری آف دہلی میں شمولیت کے بعد پرنسپل سیکریٹری (ہوم) مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں پرنسپل سیکریٹری (خزانہ/ منصوبہ بندی)، پرنسپل سیکریٹری (انڈسٹریز) اور چیئرپرسن، ڈی ایس آئی آئی ڈی سی کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ پانڈورنگ کے پولے، جو اس وقت سیکریٹری (ہائر ایجوکیشن اینڈ ٹی ٹی ای) کے ساتھ سیکریٹری (ایجوکیشن) کا اضافی چارج بھی سنبھال رہے تھے، کو سیکریٹری (جی اے ڈی) مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں سیکریٹری کم کمشنر (لیبر) اور سیکریٹری (کاپریشن) کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔ وجے کمار بدھوری، جو سیکریٹری (اربن ڈیولپمنٹ) کے عہدے پر فائز تھے اور سیکریٹری (انوائرنمنٹ اینڈ فارسٹ) کا اضافی چارج بھی رکھتے تھے، کو انہی محکموں کی ذمہ داری برقرار رکھتے ہوئے چیئرمین (ڈی پی سی سی) بھی مقرر کیا گیا ہے۔ نیرج کمار، جو تقرری کے منتظر تھے، کو اسپیشل سیکریٹری (ایس سی/ایس ٹی/او بی سی) تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ سلونی رائے، جو اس وقت ڈپٹی کمشنر ادھم پور کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، کو دہلی حکومت میں شمولیت کے بعد ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (نارتھ)، جی این سی ٹی ڈی مقرر کیا گیا ہے۔