ایجنسیز
ہمیرپور(ہماچل پردیش//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تمام ریاستوں کو خط لکھا ہے کہ وہ اگنیوروں کے لئے 20یصد ملازمتیں 2027میں اپنی چار سالہ میعاد پوری کرنے کے بعد ان کی بحالی کے لئے محفوظ رکھیں۔ ایک عہدیدار نے بدھ کو بتایاوزارت نے فارسٹ گارڈز، کان کنی گارڈز، پولیس کانسٹیبل، فائر مین، ماونٹڈ پولیس، جیل وارڈنز، اسپیشل پولیس آفیسرز اور ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس جیسے عہدوں پر 20فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کیا ہے۔ ہریانہ پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے اگنیوروں کیلئے وردی والی خدمات، جیسے کہ پولیس، کان کنی گارڈ، جیل وارڈنز، خصوصی پولیس افسران، اور گروپ سی کے عہدوں پر تحفظات نافذ کیے ہیں۔ اتراکھنڈ نے بھی اگنیوروں کے لیے پولیس اور دیگر وردی والی خدمات میں تحفظات کا اعلان کیا ہے۔