تھنہ منڈی //ممبراسمبلی راجوری ایڈووکیٹ قمر حسین چوہدری نے ڈاک بنگلہ تھنہ منڈی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پہاڑی طبقہ کو تین فیصد ریزرویشن دلوانے میں پی ڈی پی کا اہم کرداررہاہے جبکہ اس سے قبل اس طبقہ کو محض ووٹ بنک کے طور پر استعمال کیا گیا۔قمر نے کہا کہ جو تاریخی کام موجودہ مخلوط سرکار کے دوراقتدار میں ہوئے ،وہ اس سے قبل کسی سرکار نے نہیں کئے ۔ انہوں۔نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت والی سرکار نے ساٹھ ہزارعارضی ملازمین کو مستقل کیاجو ایک تاریخی اقدام ہے۔اس موقعہ پر محمد اقبال شاہ، عبدالرشید شال، شوکت شال، زبیر احمد شاہ، ظہور احمد بھٹی، حاجی لال حسین،محمد اقبال رینہ، جنگباز چوہدری، نظر منیہال، شمشیرلون، محمد سعید، مختار چوہدری، ممتاز احمدوغیرہ بھی موجودتھے ۔ اس سے قبل کمیونٹی ہیلتھ سنٹر تھنہ منڈی، پرائمری ہیلتھ سنٹر شاہدرہ اور پرائمری ہیلتھ سنٹر لاح کی روگی کلیان سمیٹی کا ایک اجلاس ممبر اسمبلی کی سربراہی میں منعقدہواجس میں موصوف نے ایک ایمبولینس گاڑی دینے کا اعلان کیا۔