جموں//ضلع کانگریس کمیٹی اربن جموں کی ایک میٹنگ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدردفترمیں منعقدہوئی جس کی صدارت ضلع صدرانیل چوپڑا نے کی۔سابق وزیروسینئر نائب صدرپی سی سی شام لال شرمااس موقعہ پرمہمان خصوصی تھے۔میٹنگ کے دوران آنجہانی وزیراعظم اندراگاندھی کی برسی منانے سے متعلقہ انتظامات کرنے اوردیگرکئی اہم معاملے زیربحث لائے گئے ۔جن میں راشن کی کمی،بجلی اورپینے کے پانی کی سپلائی میں رکاوٹ اورشہرجموں میں غیرتسلی بخش طبی وصحت وصفائی کی سہولیات بھی بحث کاموضوع بنی رہیں۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شام لال شرمانے کہاکہ آنجہانی اندراگاندھی کی برسی کے سلسلے میں ضلع کانگریس کمیٹیوں کی جانب سے اپنے اپنے ضلع صدورمقامات پرتقریبات کاانعقاد کیاجارہاہے۔اس سلسلے میں بڑی تقریب اندراچوک جموں میں منعقدہوگی جہاں پردیش کانگریس کمیٹی اورضلع کانگریس کمیٹیوں کے سینئرلیڈراندراجی کوخراج عقیدت پیش کریں گے۔شرمانے کہاکہ ریاست کی موجودہ مخلوط سرکارہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہے اورریاست کے عوام اس مخلوط حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بیزارہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس عوام کے مسائل کواُجاگرکرتی رہے گی۔اس دوران میٹنگ میں بی بی گپتا، ایم ایل ملاگر، ڈاکٹررماکانت کھجوریہ، ٹھاکررچھپال سنگھ، پی ایس چوہان،ایس کیرتن سنگھ، آرآر مگوترہ، امرت بالی، نریش منی ، سنجیولتھرا، گوربھ چوپڑہ، جے ایل کول، کلبوشن شرما، پرشوتم مہرا، راجندرسنگھ جموال، رمن شرما، چوہدری مقبول، ٹھاکرچمیل سنگھ، چنچل ڈوگرہ،یدھ ویرسنگھ، ایس پروین سنگھ، پنڈت بودھراج ،جے دیوسنگھ، جگجیت سنگھ،پروین بسوترہ، گوپال شرما،چرنجیت چب، موہندرلال، سوم دت شرما،گنیش داس، راج کمارسوڈی، دیوان چند، راکیش بھگت،نریندرشرما،گردیوسنگھ ،سریش شرم،چوہدری گوتم، دویندرسنگھ ،ست پال سپولیہ، کرونادیو ی ودیگران شامل تھے۔