مینڈھر //ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر محکمہ مال کی جانب سے مینڈھر سب ڈویژن میں کی گئی کارروائی کے دوران 390کنال سرکاری اراضی پر کئے گئے غیر قانونی قبضہ کو ہٹایا گیا ۔ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر سب ڈویژن کے اڑی اور گوہلد علاقوں میں خسرہ نمبر 955،1061،1396میں ہوئے غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کیلئے ایک کارروائی نائب تحصیلدار مینڈھر کی قیادت میں محکمہ مال پٹواری افتخار احمد ،محمد عزیز اور پولیس کے اشتراک سے کی گئی کارروائی کے دوران مذکورہ اراضی سے غیر قانونی قبضہ ہٹایا گیا ۔محکمہ مال نے مقامی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ نہ کیا جائے جبکہ کئے گئے قبضہ کو جلدازجلد خود ہٹا لیا جائے ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی طورپر سرکاری اراضی پر کئے گئے قبضے کے سلسلہ میں کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔