جموں//بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نگروٹہ ڈاکٹرسیدنمازنہین تبسم شاہ نے قصبہ میں اچانک چھاپوں کے دوران 6کلوگرام ممنوع مومی لفافے ضبط کئے۔ یادرہے کہ دیہی ترقی کے وزیرعبدالحق خان کی ہدایات پر سوچھ ہفتہ کے تحت بلاک میں صفائی مہم شروع کی گئی ہے۔ دکانداروں اورتجارت سے وابستہ لوگوں سے کہاگیاہے کہ وہ پالی تھین لفافے کے استعمال سے اجتناب کریں بصورت دیگرانہیں بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔بی ڈی اوکے ہمراہ سرکاراہلکاروں کی ایک ٹیم بھی تھی۔علاوہ ازیں جموں//بلاک ڈیولپمنٹ افسربڑی براہمناں دانش رسول میرنے پالی تھین کے استعمال کے مکمل خاتمہ کے لئے متعددعلاقوں کادورہ کیا۔ اہلکاروں کی ایک ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی۔اس دوران قریباً 100 کلوگرام پالی تھین ضبط کرکے قصورواروں سے 12ہزار روپے بطورجرمانہ وصول کئے گئے۔ دکانداروں اوردیگران کو پالی تھین کااستعمال نہ کرنے کے لئے متعدد علاقوں میں زوردار مہم چلائی جارہی ہے۔ مقامی لوگ دانش رسول کے کام کاج کے طریقہ ٔ کار کی سراہناکررہے ہیں۔