جموں/گورنر کے صلاح کار کے ۔ وِجے کمار نے ریاست کے تمدن اور ثقافتی ورثے کو مختلف پروگراموں کے ذریعے اُجاگر کرنے پر ریاستی محکمہ اطلاعات کی کوششوں کی سراہنا کی ہے ۔صلاح کار نے محکمہ اطلاعات کی طر ف سے جموں میں 70ویں یوم جمہوریہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ ” جشن جمہوریت“نامی پروگرام میں شرکت کے دوران اِن خیالات کا اِظہار کیا۔صلاح کار نے اُمید ظاہر کی کہ محکمہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرتا رہے گا تاکہ ریاست کے نوجوانوں کو ریاست کی گونا گوں ثقافت اور تمدنی ورثے کے بارے میں جانکاری مل سکے ۔اُنہوں نے مذکورہ پروگرام کے انعقاد کے لئے محکمہ کی کلچرل وِنگ کی سراہنا کی۔سیکرٹری اطلاعات سرمد حفیظ نے محکمہ اور دیگر اداروں کے شرکا¿ کی سراہنا کرتے ہوئے طلباءاور فنکاروں کومقامی لوک ناچ اور فن و ثقافت کو ہر پلیٹ فارم فروغ دینے پر زور دیاتاکہ اسے آنے والی نسلوں تک پہنچایا جاسکے۔سیکرٹری اطلاعات طارق احمد زرگر نے مہمانوں کا خیر مقد م کرتے ہوئے محکمہ کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا۔ اس موقعہ پر صلاح کار نے محکمہ کی فوٹونمائش کا بھی افتتاح کیا ۔ اس نمائش میں ریاست کی ثقافت ، فن تعمیراور کلچر کی عکاسی کرنے والی تصاویر رکھی گئی تھی۔اس سے قبل پروگرام میں وومنز کالج گاندھی نگر ، ماڈل انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ جموں ، جموں کے فنکاروں کے علاوہ محکمہ اطلاعات کے فنکاروں نے بھی مختلف زبانوں میں موسیقی اور ناچ سے متعلق پروگرام پیش کئے۔بعد میں سیکرٹری اور ڈائریکٹر نے جوائنٹ ڈائریکٹر جموں کے ہمراہ شرکا¿ میں مومنٹوز بھی تقسیم کئے۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر خاطر تواضع حشمت علی خان ، جوائنٹ ڈائریکٹر جیالوجی اشونی کھجوریہ اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔