یو این آئی
نئی دہلی// ماحول دوست، تیز رفتار اور توانائی سے موثر نقل و حمل کا طریقہ فراہم کرنے کے وژن کے ساتھ انڈین ریلویز براڈ گیج پٹریوں کی 100 فیصد برقی کاری کی طرف آگے بڑھ رہی ہے ۔ کیلنڈر سال 2023 کے دوران انڈین ریلویز نے 6,577 روٹ کلومیٹر روٹوں کی برقی کاری کی ہے ۔ دسمبر 2023 تک 61,508 کلومیٹر روٹ کے کل براڈ گیج (BG) نیٹ ورک کو برقی کر دیا گیا ہے جو کہ انڈین ریلویز کے کل براڈ گیج روٹ (65,556 RKMs) کا 93.83 فیصد ہے ۔ سال 2014 تک 21,801 کلومیٹر براڈ گیج نیٹ ورک کو برقی بنایا گیا تھا۔ریلوے کے الیکٹریفیکیشن کی وجہ سے محکمہ ریل کو خاطرخواہ فوائد ملنے کے ساتھ ہی اس کی سورسیز میں بھی کافی بہتری آئی ہے ۔