جموں//ڈیزاسٹرمینجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو ( ڈی ایم آر آر آر ) کے سیکرٹری ناظم زیڈ خان نے محکمے کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ طلب کی ۔ میٹنگ کے دوران ڈی ایم آر آر آر کے محکمہ کے افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ ای آفس کو اپنائیں اور سرکاری ریکارڈ کو ڈیجیٹائیز کریں تا کہ عام لوگوں تک خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے ۔ سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر نے کشمیری تارکین وطن کے ساتھ ساتھ بے گھر افراد ( پی او جے کے ) ڈبلیو پی آر کے مضبوط /قابل تصدیق ڈیٹا بیس کی تخلیق پر متاثر کیا تا کہ میراثی ڈیٹا کی شفافیت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ مزید براں سینئر کنسلٹینٹ اور کنسلٹنٹس کو ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کیلئے سینڈائی فریم ورک کے تحت 115 میں سے خطرے کے شکار اضلاع کے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز ( ڈی ڈی ایم ایز ) کو مضبوط بنانے ، پسماندہ اضلاع کی نشاندہی ، ایمر جنسی رسپانس سپورٹ سسٹم کو فوری طور پر ضروری دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایم ڈی پی کے تحت وادی کشمیر میں پی ایم پیکج کے ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کی تعمیر محکمے کا ایک باوقار پروجیکٹ ہے اور اس پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے عمل آوری ایجنسیوں کو اپنا طریقہ کار تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ میٹنگ کے دوران للت بھٹ ڈپٹی ڈائریکٹر ( پلاننگ ) ڈی ایم آر آر آر نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی۔ ریلیف اور بحالی کمشنر ( ایم ) ، خصوصی سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر ، ڈائریکٹر فائنانس ڈی ایم آر آر آر ، چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی /پی ایچ ای /پی ڈی ڈی ، انتظامی افسر ، ایف سی آر ، سینئر کنسلٹنٹ ، کنسلٹنٹ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر آر سی ایم کے علاوہ دیگر اصحاب نے شرکت کی ۔