جموں //مئیر جموں میونسپل کارپوریشن چندر موہن گپتا نے وارڈ نمبر 73کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران مقامی لوگوں نے جموں مئیر کو مختلف مسائل کے سلسلہ میں آگاہ کر تے ہوئے کہاکہ مذکورہ وارڈ میں نکاسی آب کا نظام پوری طرح سے مفلوج ہو چکاہے جس کی وجہ سے معمولی بارش کا پانی بھی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے جبکہ گلیوں اور نالیوں میں پانی جمع ہو نے کی وجہ سے مقامی لوگوں کےساتھ ساتھ راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہاہے ۔مقامی لوگوں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے جموں مئیر نے کہاکہ مقامی لوگوں کے مسائل کو جلداز جلد حل کیاجائے گا ۔انہوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے علا قوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کھلے عام گندگی کو نہ پھینکیں بلکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نصف کردہ کنٹینروں کا استعمال کریں ۔انہوں نے کہاکہ جموں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے شہر کے مختلف علا قوں میں کئی ایک پروجیکٹوں کو شروع کیا گیا ہے تاکہ عوامی مسائل کو کم کرنے کےساتھ ساتھ ان کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔موصوف نے کہاکہ مقامی لوگوں کی طرف سے اس سلسلہ میں کارپوریشن کو حمایت بھی فراہم کی جارہی ہے تاکہ ان پروجیکٹوں کو جلداز جلد مکمل کیا جائے ۔جموں مئیر نے مقامی دکانداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے اردگر د والی گلیوں اور نالیوں میں گندگی جمع نہ کریں جبکہ اشیاءضروری کی فروخت میں لفافوں کا استعمال نہ کریں ۔اس دورے کے دوران ان کے ہمراہ بھاجپا کارکنوں کے علا وہ اشوک کمار ،گرداری لعل ،اندر کھجوریہ ،سبھاش ،اوم پرکاش ،ماسٹر بابو رام ،شنکر سنگھ ودیگران بھی موجودتھے ۔