بانہال //جوان سال ڈاکٹرعبد الحمید بٹ ولد عبد الوہاب بٹ تحصیل کھڑی سب ڈویژن بانہال کے ایک پسماندہ گاوں بزلہ سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ نے اپنا تعلیمی سفر اپنے آبائی گائوں کے ایک سکول فلاح عام ٹرسٹ بزلہ سے شروع کیا اور دسویں جماعت کا امتحان چوٹہ بازار سرینگر کے ایک پرائیویٹ سکول سے پاس کیا ۔ موصوف نے اسلامی تعلیمات کے سفر کا آغاز جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر کی معروف دینی وعلمی دانشگاہ الکلتیہ السلفیہ بٹہ مالو سرینگر کیا ،جہاں سے انہوں نے فضیلت کی سند حاصل کی۔ یہاں سے فراغت کے بعد معروف عالم اسلام کی عظیم یونیورسٹی مدینہ منورہ سے لی الحدیث الشریف والدراسات السلامی (faculty of Hadith and Islamic studies) سے 2008 میں B A اور 2013 میں MA کی ڈگری حاصل کی ۔ موصوف نے 2019 میں اسی ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ موصوف نے2018 میں عرب کلچر اینڈ اسلامک اسٹیڈیز سےUGC NET بھی کوالیفائی کیا تھا۔2019کے آخر میں ڈاکٹرعبدالحمید بٹ نے اپنے وطن کشمیر کا رخ کیا اور جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر کے زیر اہتمام الکلتہ السلفیہ للبنات بمنہ سرینگر میں بحیثت لیکچرار تعینات کئے گئے اورابھی تک وہاں ہی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ڈاکٹرعبدالحمید بٹ المدنی نے اسی سال یعنی 2021 عیسوی میں "الجمعیہ العلمیہ السعودیہ" کے زیر نگرانی عالمی سطح کے مقابلہ میں شرکت کرکے نبی کریمؐکے دفاع میں ایک مقالہ پیش کرکے کامیابی حاصل کی ۔ اس مقابلے کا عنوان نبی کریم صلی اللہ وعلیہ وسلم کا غیر مسلموں سے برتائو تھا ۔ اس بین الاقوامی مقابلے میں الجزائر ، مصر ، سعودی عرب ، لیبیا ، اردون، یمن ، نائجیریا ، فلسطین ، فرانس اور افریقہ وغیرہ ممالک کے 323 اسلامی سکالرز نے شرکت کی اور وادی چناب کے بانہال علاقے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالحمید بٹ المدنی سمیت صرف 32 شرکا اس مقابلے میں کامیاب قرار پائے۔ موصوف نے اپنی تحریر Saudi study for the theological شعبے کے زیر نگران کی تھی اور عالمی سطح کے اس مقالہ جاتی مقابلے میں بعنوان " نبی کریم ؐکا غیر مسلموں سے برتائو" کے موضوع پر امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ موصوف نے رسول اکرمؐکی سیرت کے گوشہ پر پرمغزعلمی تحریر پیش کرکے جو کامیابی حاصل کی ہے اس سے نہ صرف وادی چناب بلکہ پورے جموں وکشمیر کا نام روشن ہوا ہے بلکہ ان کی عالمی سطح کی کامیابی تمام مسلمانوں کیلئے باعث فخر ہے ۔ اس سے پہلے بھی موصوف نے مدینہ یونیورسٹی میں دوران تعلیم ادھ درجن سے زائید مقابلوں میں بہترین کارکرگی پیش کرکے انعامات حاصل کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ 2019 تک کئی اعزازات اور انعامات کے ساتھ جاری رہا اور اب اس میں ایک نئے اعزاز کا اضافہ ہوا ہے ۔ موصوف کی اس کامیابی پر نہ صرف تحصیل کھڑی بلکہ سب ڈویژن بانہال کے لوگوں میں مسرت پائی جارہی ہے اور زندگی میں مزید کامیابیوں کیلئے موصوف کیلئے دعائیں کی گئی ہیں ۔