مشتاق الحسن
ٹنگمرگ // شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اتوار کودرنگ ٹنگمرگ سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک معطل کر دی گئی۔حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سڑک پر مٹی، پتھر اور ملبہ جمع ہو گیا، جس کے باعث یہ راستہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے غیر محفوظ ہو گیا۔ احتیاطی اقدام کے طور پر سڑک صاف ہونے تک ٹریفک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انتظامیہ نے ملبہ ہٹانے اور جلد از جلد سڑک کو بحال کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی ہیں، جو بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔حکام نے عوام اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ راستے سے گریز کریں اور سڑک کو محفوظ قرار دیے جانے تک ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔