جموں//مرکزی سرکار کو جموں وکشمیرکی تازہ سیکورٹی صورتحال کی جانکاری دینے کیلئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا بدھ کی دوپہر جموں سے نئی دہلی روانہ ہوگئے ،جہاں وہ ممکنہ طور پر وزیراعظم نریندرمودی اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کیساتھ ملاقاتیں کرینگے۔ جموں سول سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے چند گھنٹے بعد منوج سنہا نئی دہلی روانہ ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منوج سنہا دوپہر 2 بجے کے قریب دہلی روانہ ہوئے اور امکان ہے کہ وہ وزیر اعظماور وزیر داخلہ کو سیکورٹی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرینگے۔