جموں//لیفٹنٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ جنگلات کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔ دورانِ میٹنگ پرنسپل چیف کنزرویٹر جنگلات و ایچ او ایف ایف جے اینڈ کے نے محکمہ جنگلات کے کام کاج پر مبنی ایک مفصل پاور پوائنٹ پرذنٹیشن پیش کی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے روائتی اور جدید طریقہ کار کے تحت محکمہ جنگلات کی جانب سے جنگل وسائل پر انحصار کرنے والے لوگوں کو فراہم کی جا رہی خدمات کا مفصل جائیزہ لیا ۔ انہوں نے جنگلات اور جنگل اراضی کے تحفظ سائینسی طریقہ کار کو استعمال میں لا کر جنگلات کی دیکھ ریکھ ، شجر کاری اور ماحولیاتی بحالی کیلئے دیگر متعلقہ سرگرمیوں کا بھی دورانِ میٹنگ جائیزہ لیا گیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو سیاحوں کیلئے مزید خدمات کو ترقی دینے پر زور دیا جن میں فاریسٹ ریسٹ ہاوسز اور دیگر سہولیات شامل ہیں تا کہ جموں کشمیر کے جنگلات کو فروغ دینے کیلئے سرمایہ کا حصول یقینی بنایا جا سکے ۔ جموں خطے کے کنڈی علاقوں میں زمین اور پانی کے تحفظ کے کاموں کا جائیزہ لینے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ افسروں کو متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے اشتراک سے ایم جی نریگا کے تحت کنڈی علاقوں کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کرنے کیلئے کہا ۔ کیپسٹ بجٹ 2020-21 کے تحت اہداف و حصولیابیوں سے متعلق انہیں جانکاری دی گئی ۔ میٹنگ میں چیئر مین جموں کشمیر پولیوشن کنٹرول بورڈ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔