جموں//کان کنی محکمہ نے کان کنی کوپٹے پر دینے یا کان کنی کی لائسنس دینے سے متعلق ضابطے میں ترمیم کرکے اس کی مدت چھ ماہ سے بڑھا کر ایک سال کردی ہے تاکہ بولی دینے والا باقی ماندہ رقم کی ادائیگی سمیت دیگر لوازمات کوپورا کرسکے۔ بولی دہندہ تب تک کان کنی نہیں کرسکتا نہ ہی کھدائی کی اجازت دے سکتا ہے جب تک نہ اُسے کان کنی کی لائسنس اجرا ء نہ کی جائے۔ محکمہ کان کنی کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کے حکم کے مطابق ،’’کان کنی کے دفعہ 15کے سیکشن 23C ایکٹ 1957کے تحت حکومت نے ہدایت دی ہے کہ ضابطہ55کے ذیلی ضابطہ(9)کے تحت جموں کشمیرمائینرمنرل کنسیشن سٹوریج ،ٹرانسپورٹیشن آف منرلزاورناجائزکان کنی ضابطہ 2016میں ’’چھ ماہ‘ ‘ کے بجائے’’ایک سال‘‘کے الفاظ بدل دیئے جائے۔