کپوارہ // لولاب کپوارہ میں ایک غیر ریاستی مزدور کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد اُسے گھرمیںقرنطین کیا گیا ۔بدھ کے روز لولاب علاقہ میں کا م کر نے والا ایک غیر ریاستی مزدور بیمار پڑ گیا جس کے بعد اس کاکورنا ٹیسٹ کیا گیا اور اس کی رپورٹ مثبت سامنے آئی ۔بلاک میڈیکل آفیسر سوگام ڈاکٹر عبد الرحیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتا یا کہ اُسے ہوم کورنٹین کیا گیااور اگر وہ چاہے تو اُسے کپوارہ اسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ متاثرہ مزدور کے ساتھیو ں کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور اس کے لئے با ضابطہ طور نمونے حاصل کئے جارہے ہیں ۔بلاک میڈیکل آفیسر نے لوگو ں سے کہا کہ وہ احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کریں کیونکہ کورنا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ لوگ سماجی دوری کے ساتھ ساتھ ماسک کا بھی استعمال کریں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے بتایاکہ ایک غیرریاستی مزدورکا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدمحکمہ صحت کے افسروں کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضلع کپوارہ کے مختلف علاقوں میں بغرض محنت ومزدوری مقیم تمام غیرمقامی مزدوروں اورکاریگروں کی لسٹ مرتب کریں تاکہ ترجیحی بنیادوں پرایسے تمام مزدوروں اوردیگرمحنت کشوں کے نمونے ٹیسٹنگ کیلئے حاصل کئے جائیں ۔