جموں //لل دید وومن ویلفیئر سوسائٹی یہاں سنیچر وار سیرئیز کے سلسلہ میں’’کیا ہے گارنٹی ‘‘ نکڑ ڈرامہ پیش کیا ۔ اس موقعہ پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد بشمول نامور شہریوں کی تعداد موجود تھی۔ڈرامہ سوریہ نرائن نے تحریر کیا ہے جبکہ نوین پال اسکے ہدایت کار ہیں۔ڈرامہ کی دلیل اس طرح بیان کی گئی ہے کہ ایک دفعہ دو پکے دوست ایک مکان میں رہتے تھے۔ایک دن وہ دوکان پر خریداری کرنے کیلئے جاتے ہیں،جب وہ گھر واپس پہنچتے ہیں تو وہ دیکھتے ہیں جو مال انہوں نے خریدا ہے وہ زائد المیعاد ہے۔ اگلے دن وہ دوکاندار کے پاس جاتے ہیں اور اُسے سامان کے بارے میں بتاتے ہیں۔لیکن دوکاندار اس دلیل سے ا نکار کرتا ہے۔دوکاندار ان سے سلپ مانگتا ہے تاکہ یہ پتہ چلے کہ سامان اسی دوکان سے خریدا گیا ہے۔لڑکوں کو اس سوال کا کوئی جواب نہیں تھاکیونکہ انہوں نے سلپ نہیں لی تھی۔دوکاندار نے اُنہیں دوکان سے چلے جانے کو کہا۔اس ڈرامہ سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ جب بھی کوئی چیز خریدو گے تو دوکاندار سے سلپ ضرور لینا ۔