لیہہ // مرکزی زیر انتظام لداخ میں اتوار کو مزید 10افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 20ہزار 951ہوگئی ہے۔ لداخ میں اب سرگرم معاملات کی تعداد 65پہنچ گئی ہے۔ لداخ میں ابتک کورونا وائرس سے 208افراد فوت ہوئے ہیں جن میں 150لیہہ جبکہ کرگل میں 58افراد شامل ہیں۔ لداخ میں محکمہ صحت کے افسران کا کہنا ہے کہ متاثرین میں لیہہ میں 9جبکہ کرگل میں ایک شخص متاثر ہوا ہے۔لیہہ میں کورونا وائرس سے متاثر 3افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے اور اسطرح لیہہ میں 20ہزار 678افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ لداخ میں سرگرم معاملات کی تعداد 65ہے جن میں 60لیہہ جبکہ 5معاملات کرگل میں سرگرم ہیں۔