جموں//عالمی سطح پرتیزی کے ساتھ تغیرپذیرسماج کے لئے صحافیوں کونگہبان قراردیتے ہوئے کانگریس ممبرپارلیمنٹ وسابق مرکزی وزیر ڈاکٹرکرن سنگھ نے صحافیوں سے کہاکہ وہ صحافت کی قدروں اوراخلاقیات کوہرصورت میں سربلندرکھیں۔ ڈاکٹرکرن سنگھ نے ان خیالا ت کااظہار جموں وکشمیرمیں صحافت کے بانی لالہ ملکھراج صراف کے حالات زندگی پرمشتمل ایک ڈوگری میگزین کااجراء کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پرکثیرتعدادمیں صحافی، مصنف ،شعراء ،وکلاء ،ڈاکٹرزاورمختلف مکتبہ خیال کے لوگ بھی تقریب میں موجودتھے۔