عظمیٰ نیوز سروس
گاندربل//لار پریمیر لیگ کا فائنل میچ گوروان گراؤنڈ لار میں مائیٹی 11 لاراور کنگز 11 وتہ لار کے درمیان کھیلا گیا تھاجس میں مائٹی 11لار نے کامیابی حاصل کی۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی گاندربل اس موقع پر مہمان خصوصی تھیںجنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے کہا کہ ضلع میں کھیلوں کا بہترین انفراسٹرکچر بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں پہلے ہی مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ کھیلوں سے محبت کرنے والوں کو ضلع میں کھیلوں کی بہترین سہولیات میسر آئیں۔انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کی بھی تعریف کی جو ضلع کی نوجوان نسل کو سماجی برائیوں سے دور رکھنے کے لیے ناگزیر ہیں۔انہوں نے مقامی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ اپنے دماغ اور جسم کو بھی تندرست رکھیں۔