محمد تسکین
بانہال //جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پیر کو جنوبی کشمیر کے پانپور علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کی موت اس وقت ہوئی جب اس کی گاڑی رام بن ضلع کی بانہال تحصیل کے نچلانہ کے قریب الٹ گئی۔یہ مہلک حادثہ اسٹریٹجک قوی شاہراہ پر پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور ڈرائیور کو الٹنے والی گاڑی کے اندر پھنسا ہوا پایا۔متوفی کی شناخت محمد ظفر ساکن پانپور پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ گاڑی جموں کی طرف جا رہی تھی کہ نچلانہ کے قریب اس کو حادثہ پیش آیا، یہ ایک ایسا علاقہ ہے جس نے کئی سالوں میں متعدد سڑک حادثات دیکھے ہیں۔ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں اور جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا اس سے پہلے کہ ریسکیو اسے جدید طبی امداد کے لیے منتقل کر سکے۔بعد ازاں لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔