جموں//جموں وکشمیر کے محکمہ سوشل ویلفیئر (ایس ڈبلیو ڈی) کے اشتراک سے قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) نے کانفرنس روم محکمہ خاطر تواضع کنا ل روڈ جموں میں پہلی بار مہیلا جن سنوائی کا انعقاد کیا۔چیئر پرسن این سی ڈبلیو ریکھا شرما کی صدارت میں جن سنوائی پروگرام منعقد ہوا۔جن سنوائی پروگرام کے دوران معاشرے کے تمام طبقات کی خواتین سے متعلق 40 مقدمات کی شکایت کرنے والے موجود تھیں۔ چیئر پرسن این سی ڈبلیو نے اُٹھائے گے 20 مقدمات میں سے سات معاملات کو موقعہ پر ہی نمٹایا ۔اِس موقعہ پر این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقدامات این سی ڈبلیو کو موصولہ شکایات کے مؤثر انداز میں نمٹانے کے لئے خیرمقدم کرتی ہے۔اس اقدام کا آغاز سے خواتین کو بااِختیار بنانے اور بالخصوص گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین تک پہنچنے پر صنفی حساسیت لانے کے مقصد کے ساتھ کیا گیا ہے۔ جن سنوائی پروگرام کے دوران مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس / ایس آر سی ڈبلیو شبنم کاملی ،کونسلر این ڈبلیو سی نیہا مہاجن، ایس پی نارتھ جموں پی ڈی نتیا ، سینئر پراسکیوٹینگ آفیسر ڈسٹرکٹ پولیس یونٹ جموں وندنا جموال اور ایس ڈبلیو ڈی کے دیگر اعلیٰ اَفسران موجود تھے۔