یو این آئی
قاہرہ// اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال اور جنگ بندی کے اقدامات کے لیے قاہرہ میں ہونے والی مختلف ممالک کے رہنماؤں کی کانفرنس میں اختلاف کی وجہ سے کوئی حتمی اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا۔ قاہرہ امن سربراہی اجلاس، جو ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کے لیے منعقد کیا گیا تھا، اس کے شرکاء کے درمیان اختلاف رائے کی وجہ سے کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔