منڈی // جمعہ کو بعد دوپہر ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ ہاڑی بڈھا میں گشت کے دوران 16آر آر سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی اہلکار پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔سہ پہر قریب تین بجکر 15 منٹ پر سپاہی لوپریت سنگھ ساکن گرداس پور پنجاب پیر پنچال رینج میں دشوار گزار بلندیوں کو عبور کرنے کے دوران اسکا پائوں پھسل گیا اور وہ40 فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔مہلوک فوجی جوان پونچھ میں جابی وال سے باگسر جانے والی ایک فوجی پارٹی کے گائیڈ کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔بعد ازاں فوجی اہلکار کی لاش سب ضلع ہسپتال منڈی لائی گئی جہاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات ادا کرنے کیلئے بھیج دیا گیا ۔