منیلا//فلپائن میں آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جس نے فلپائن کے شمالی حصے کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ان زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے اکثر افراد نے رات گھروں سے باہر کھلے آسمان تلے گزاری۔حکام نے بتایا کہ بدھ کی صبح کم آبادی والے صوبے ابرا میں 7 شدت کے زلزلے سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔طاقتور زلزلے نے پہاڑی علاقے کو لپیٹ میں لے لیا، عمارتیں گر گئیں، لینڈ سلائیڈنگ شروع ہو گئی اور سیکڑوں کلومیٹر دور دارالحکومت منیلا میں بلند و بالا ٹاورز کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔ابرا کے صوبائی دارالحکومت بنگوڈ میں ایک ریسٹورنٹ کے مالک ریگی ٹولینٹینو نے کہا کہ آفٹر شاکس کل سے تقریباً ہر 15 سے 20 منٹ بعد آتے ہیں، بہت سے لوگ بلکہ تقریباً ہر خاندان کل رات گھر سے باہر سویا تھا۔حکومت کی جانب سے اس ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے کچھ خاندانوں کو رہنے کے لیے ماڈیولر خیمے دیے گئے ہیں۔صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔