بڈگام// پولیس نے خانصاحب بڈگام کے نالہ شالہ گنگا دریگام میں غیر قانونی کان کنی کرنے پر 5 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی اور دو ٹپر اور چار ٹریکٹر ضبط کئے ہیں۔پولیس بیان کے مطابق نالہ شالہ گنگا دریگام میں غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے کی شکایات ملنے پرانہوں نے فوری کارروائی عمل میں لائی اور باجری اور ریت سے لدے ہوئے دو ٹپر اورچار ٹریکٹر ضبط کئے جبکہ اس کام میں ملوث پانچ افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ۔گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت فاروق احمد میر کانیرہ بڈگام،نور محمد بٹ ساکن آری گام ،شوکت احمدملا ساکن دریگام ،محمد عاشق گنائی ساکن کالیچی پورہ،غلام حسن میر ساکن بگرو بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیرایف آئی آر نمبر 55/2021 خانصاحب تھانہ میں درج کرلیا ہے۔