رام بن //ست گورو سیوا ٹرسٹ کی جانب سے گیتا بھون میں زیر سرپرستی سوامی بھونیشوری دیوی غریبوں بشمول بیوائوں ،بے سہارا اور یتیم بچوں اور طلاب میں خیرات تقسیم کی۔اس سلسلہ میںمنعقدہ تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے 100 بیوائوں /بے سہاروں میںفی کس ایک سوٹ تقسیم کیا۔100 غریبوں بشمول خواتین کو فی کس 5کلو چاول ،50مستفید میں فی کس 10 کلو اور 5 کلو آٹا تقسیم کرنے کے علاوہ متفرقہ ائیٹمز 50 غریب افراد اور 50 غریب طلاب میں سکولی وردیاں فراہم کیں۔انہوں نے تین مقامی پرائیویٹ سکولوں کو20 کُر سیاں فراہم کی۔اسکے علاوہ گردوں کی بیماری میں ملوث مریض نصیب چند کو 11,000 روپی کی چیک بھی دی گئی۔عطیہ دینے کی تقریب حسب معمول تین روزہ 27واں سالانہ روحانی سنت سممیلن منعقد کرنے کے بعد سوامی رامیشور آنند جی مہاراج کی یاد میں فراہم کی گئی،جہاں پر شمالی ریاستوں کے متعدد نامور سنتوں نے بھی کیرتن اور پروچنوں میںشرکت کی۔ ست گورو ٹرسٹ بٹوت کے صدر ہری کرشن اروڑہ ،تقریب کے مہتمیم آنند پرکاش گپتا،تحصیلدار سری ناتھ سمن ، نائب تحصیلدار سیف اللہ شاہ ،پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ستیہ دیو سنگھ بنڈرال ،سنجے گپتا، صدر بیوپار منڈل نشو گپتا، صدر سناتن دھرم سبھا بٹوت رجنیش پرگال ،نائب صدر بیوپار منڈل وجے گپتا، منوج اروڑہ اور متعدد مقامی شہریوں نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔