جموں//کووِڈ ۔19عالمی وَباکے سبب دنیا بھر میں زیادہ تر لوگوں نے اپنے آپ کو گھروں میں قید کرلیا ہے لیکن مینا شرما جیسی فرنٹ لائن کارکنوں کے لئے موجودہ کثیر مقصدہیلتھ ورکر کووِڈ ۔19 وبائی امراض کے دوران گھر کے اندر رہنے کا بہت کم آپشن رکھتی ہے۔دوسرے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکروں (نرس اور پیرا میڈیکس) کی طرح شرما اس کووِڈ۔19 صحت کے بحران میں سب سے آگے ہیں جس کے لئے حال ہی میں منعقدہ ماہانہ ریڈیوپروگرام ’’عوامی کی آواز‘‘میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اُن کی تعریف کی۔چیف میڈیکل آفیسر جموں نے شرما کو کووِڈ۔ 19 لوگوں کو روزانہ نمونے لے کر جانچ کے لئے جمع کا کام دیا ہے۔ہمارا دفتر ہمیں نمونہ جمع کرنے کے لئے مختلف مقامات ، دفاتر ، بازاروں وغیرہ میں بھیجتا ہے۔ ابھی ہماری فکسڈ سائٹ گاندھی نگر ہائی سکول ہے جہاں ہم آر اے ٹی اورآر ٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹنگ کے ذریعے جانچ کرتے ہیں۔انہوں نے عوام سے کووِڈ۔ 19 میں مناسب رہنما اصولوں اور ایس او پیزپر سختی سے پیروی کرتے ہوئے لوگوں سے تعاون کی کوشش کی تاکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت سکے اور حالات پھر ایک بار معمول پر آئیں۔انہوںنے کہا،’’میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مناسب پروٹوکول پر عمل کریں اور صرف وہی لوگ گھروں سے باہر نکلنا چاہئے جن کی کوئی ہنگامی صورتحال یا کوئی سرکاری کام ہو۔ انہوں نے اپیل کی کہ غیر ضروری گھروں سے نکلنا ہم سب کے لئے پریشانی پیدا کردے گا کیونکہ یہ حیات و ممات کی بات ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 16؍ مئی ایتوار کو ریڈیو پروگرام’’ عوام کی آواز‘‘ کا دوسراقسط کوروناوایریروںکے لئے وقف کیا تھا جس میں لوگوں کی خدمت کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے پر ان کاشکریہ ادا کیا تھا۔پروگرام میں لیفٹیننٹ گورنر نے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر کارکنوں کی کاوشوں کو سراہا تھا اور انہوں نے جموں سے مینا شرما جیسی نرسوں کا بھی ذکر کیا تھا جو موجودہ صحت کے بحران کے دوران انتھک کوششیں انجام دے رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کورونا وائرس کے بارے میں کہا تھا کہ ’’یہ انسانیت کی خدمت میں ایک بے مثال کام ہے۔‘‘