راجوری //گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری نے ’’موجودہ دور میں عربی زبان کی مطابقت اور امکانات‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔کالج میں عربی کے نئے قائم کردہ پی جی شعبہ کی جانب سے اپنی پہلی قومی سطح کی کانفرنس کا انعقاد کیا۔تکنیکی سیشن میں جموں و کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے 40 سے زائد فیکلٹی ممبران اور سکالرز نے مختلف موضوعات پر مقالے پیش کیے۔کالج پرنسپل نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کانفرنس کے انعقاد کی اہمیت کو بیان کیا ۔پروفیسر ماجد قاضی نے موضوع پر تفصیلی لیکچر دیا اور ملک کے دور دراز کونے میں کالج کی تعلیمی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کالج کے پرنسپل اور سٹاف کی تعریف کی اور کالج میں عربی کے نئے کھولے جانے والے شعبہ عربی کو مضبوط بنانے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کو یقینی بنایا۔ڈاکٹر کانفرنس کے افتتاحی سیشن کی کارروائی عبدالحق نعیمی نے چلائی جبکہ پروفیسر انظر احمد ملک، ہیڈ پی جی شعبہ عربی کالج نے شکریہ کا رسمی کلمات پیش کیا۔آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران جنہوں نے کانفرنس کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا ان میں پروفیسر، فاروق مرزا، ڈاکٹر سجاد ملک، ڈاکٹر سلیم وانی، پروفیسر آصف اعجاز لون، پروفیسر، آسیہ رشید بھٹ، ڈاکٹر گوہر اقبال، پروفیسر امجد علی بابر، ڈاکٹر ظہیر احمد، پروفیسر امجد بھٹی، ڈاکٹر ڈاکٹر محمد نواز اور ڈاکٹر ایاز احمدوغیرہ شامل ہیں ۔