بغداد// عراق میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے د وران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے تقریبا 4,000 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔وزارت صحت کے مطابق ان میں سے 600 مریضوں کی حالت سنگین ہے جن کا آئی سی یو میں علاج کیا جارہا ہے ۔ اس دوران 3965 نئے معاملے آنے سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 201050 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا کی وجہ سے مرنے و الوں کی تعداد بڑھ کر 6,393 ہوگئی ہے ۔ وہیں اب تک 1,43,400 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے اس ہفتہ کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ 4,576 نئے معاملے سامنے آئے تھے ۔