سری نگر// پہلی مرتبہ پرو کک باکسنگ لیگ کے ٹرائلز 13 دسمبر کو انڈور اسپورٹس کمپلیکس شادی پورہ، سنبل میں منعقد ہوئے۔ ٹرائل کا انعقاد ضلع گاندربل کک باکسنگ ایسوسی ایشن نے علی اسپورٹس اکیڈمی کے تعاون سے J&K WAKO کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت کیا تھا۔ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔گرینڈ واریرز اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے عدنان علی اور یاور عباس کو پرو کک باکسنگ لیگ کے لیے منتخب کیا گیا۔اس قسم کے ایونٹس سے تمام کھلاڑیوں کو مالی طور پر مدد ملے گی کیونکہ کچھ کھلاڑی مالی مسائل کی وجہ سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر حصہ نہیں لے سکتے تھے۔ٹاپ 16 کھلاڑی UT J&K کے پرو کک باکسنگ چیمپئن کے خطاب کے لیے لڑیں گے۔