پرویز احمد
سرینگر //خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں اتوار کو گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے شعبہ کیمونٹی میڈیسن اور بلاک میڈیکل آفیسر حضرت بل کے اشتراک سے حضرب بل سے نشاط تک سائیکل ریس کا انعقاد کیا۔ سائیکل ریس میں ڈاکٹروں، مختلف طبی اداروں کیطالبات، کشمیر یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طالبات اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ نے حصہ لیا۔ سائیکل ریس کو کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلو فر خان نے ہری جھنڈی دیکھائی جبکہ تقریب میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کئے پرنسپل پروفیسر مسعود تنویر، چیف میڈیکل آفیسر سرینگر ڈاکٹر جمیل میر ،ڈپٹی سی ایم او سرینگر نگہت حمید، شعبہ کیمونٹی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم خان ،شعبہ جنرسرجنری کے سربراہ ڈاکٹر مفتی محمود ، شعبہ انستھیسیا کی سربراہ ڈاکٹر رخسانہ نجیب، اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر کشمیر نیورسٹی پروفیسر نیلو فر خان اور دیگر مقررین نے سائیکل ریس میں حصہ لینے والے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سائیکل کو اپنے روز مرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔